Bharat Express DD Free Dish

Ashes series: صرف دو دن میں ختم ہوا پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا نے 8 وکٹ سے جیتا مقابلہ

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور ڈوگٹ نے 3-3 جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیے۔ صرف پانچ سیشنز میں دونوں ٹیموں کے 30 وکٹیں گر گئے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا کے لیے 205 رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن اوپنرز نے مضبوط بنیاد رکھی۔

پرتھ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیز سیریز 2025-26 کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹ سے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ اس جیت کے ساتھ میزبان ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری قائم کر لی۔ حیران کن طور پر یہ میچ صرف دو دن میں ہی ختم ہو گیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پوری ٹیم صرف 32.5 اوورز میں 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے بہترین کارکردگی ہیری بروک نے دکھائی جنہوں نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے، جبکہ اولی پوپ نے 46 رنز کا تعاون دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے 12.5 اوورز میں 58 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔ برینڈن ڈوگٹ نے 2 وکٹیں اور کیمرون گرین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکی اور 132 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس اننگز میں الیکس کیری نے 26 اور کیمرون گرین نے 24 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے کپتان بین اسٹوکس نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ برائیڈن کارس نے 3 وکٹیں لیں۔

انگلینڈ کو مل گئی 40 رنز کی برتری

پہلی اننگ کی بنیاد پر انگلینڈ نے 40 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ دوسری اننگ میں انگلینڈ نے 164 رنز بنا کر آسٹریلیا کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی دوسری اننگ میں گس ایٹکنسن نے 37، اولی پوپ نے 33 اور بین ڈکیٹ نے 28 رنز بنائے۔

آسٹریلیائی اوپنرز کی دمدار شروعات

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور ڈوگٹ نے 3-3 جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیے۔ صرف پانچ سیشنز میں دونوں ٹیموں کے 30 وکٹیں گر گئے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا کے لیے 205 رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن اوپنرز نے مضبوط بنیاد فراہم کی۔

ہیڈ اور جیک نے جوڑے 75 رنز

ٹراوس ہیڈ اور جیک ویدرلینڈ نے 11.3 اوورز میں 75 رنز جوڑے۔ ویدرلینڈ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مارنس لابوشین نے ٹراوس ہیڈ کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

ہیڈ نے کھیلی دھماکہ خیز اننگز

ٹراوس ہیڈ نے صرف 83 گیندوں پر 4 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 123 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی، جبکہ لابوشین 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read