Bharat Express

Anushka Sharma: سوشل میڈیا پرانوشکا شرما کا ریکشن کا ویڈیو وائرل، دھونی اور ویراٹ کوہلی نے آخر ایسا کیا کیا؟

آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 لیول-1 کے تحت مختلف قسم کے جرائم کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس میں کھلاڑی کے لباس اور مخالف ٹیم اور امپائر کے ساتھ اس کے برتاؤ سے متعلق کچھ اصول ہیں۔

سوشل میڈیا پرانوشکا شرما کا ریکشن کا ویڈوائرل، دھونی اور ویراٹ کوہلی نے آخر ایسا کیا کیا؟

Anushka Sharma: ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلور کا ہوم گراؤنڈ ہے اور آرسی بی کی فین فالوونگ بھی کم نہیں ہے۔ ایسے میں بنگلور کے ہوم گراؤنڈ پر آر سی بی کو زبردست کھیل کا مظاہرہ کرنے کا موقع  ملتا ہے، لیکن پیر کو اس میچ کا منظر بالکل مختلف تھا۔ چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی گونج بنگلور کے ہوم گراؤنڈ پر سنائی دی۔ شائقین شروع سے ہی دھونی… دھونی کے نعرے لگا رہے تھے اور ہر وکٹ کے بعد ‘ہمیں دھونی چاہیے’ کے نعرے لگا رہے تھے۔ قابل ذکر بات  یہ ہے کہ دھونی کافی انتظار کے بعد بلے بازی کے لیے آئے۔ جب چنئی کی اننگز کی آخری دو گیندیں رہ گئیں تو دھونی بیٹنگ کے لیے آئے اور شائقین دھونی… دھونی کے نعرے لگانے لگے۔ دھونی جیسے ہی کریز پر آئے صرف دھونی، دھونی سنائی دی۔ اس دوران


ویراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے دھونی، دھونی کے نعرے پر جس طرح کا ریکشن (ردعمل) دیا وہ سوشل میڈیا پر کافی  وائرل ہورہا ہے ۔

اسی دوران اسٹینڈز میں موجود انوشکا شرما جو کہ بنگلور کو سپورٹ کرنے کے لئے  اسٹیڈیم  میں آئیں تھیں، وہ بھی اپنی خوشی کو روک نہیں سکیں اور مداحوں کی جانب سے دھونی کے نعروں پر انہوں نے کہا کہ مداح ان سے محبت کرتے ہیں۔ انوشکا کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انوشکا کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل
Image

ویراٹ کوہلی صرف چار گیندیں کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وہ 6 رنز کے مجموعی سکور پر آکاش سنگھ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔کوہلی کے بولڈ ہوتے ہی آر سی بی کے مداح غمزدہ ہوگئے۔ اسٹیڈیم میں موجود ویراٹ کی اہلیہ انوشکا شرما کا عجیب و غریب ریکشن دیکھنے کوملا ۔ انوشکا کے اس ریکشن (ردعمل) کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہو رہا ہے۔ قابل  ذکر بات  یہ ہے  کہ کوہلی نے آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 220 رنز بنائے ہیں۔ وہ تین نصف سنچری اننگز کھیل چکے ہیں۔ کوہلی نے ممبئی کے خلاف 82 ناٹ آؤٹ، لکھنؤ کے خلاف 61 اور دہلی کے خلاف 50 رنز بنائے۔

ویراٹ کوہلی پر جرمانہ

آئی پی ایل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، آر سی بی کے بلے باز ویراٹ کوہلی پر چنئی سپر کنگز کے خلاف بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کوہلی نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کے لیول-1 جرم کے زمرے کے تحت اپنی غلطی کو بھی قبول کیا ہے۔

آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 لیول-1 کے تحت مختلف قسم کے جرائم کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس میں کھلاڑی کے لباس اور مخالف ٹیم اور امپائر کے ساتھ اس کے برتاؤ سے متعلق کچھ اصول ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

 

Also Read