Bharat Express

Asia Cup 2023: ایشیا کپ سے پہلے بابر اعظم اینڈ کمپنی کے پاس نمبر-1 رینکنگ پہنچنے کا بہترین موقع، یہاں جانئے تفصیل

AFG vs PAK 3rd ODI: افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2023 سے پہلے کھیلی جا رہی ونڈے سیریز کا آخری میچ ہفتہ کے روز کھیلا جانے والا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم۔ (فائل فوٹو)

AFG vs PAK 3rd ODI: افغانستان اورپاکستان کے درمیان ایشیا کپ سے پہلے کھیلی جا رہی تین میچوں کی ونڈے سیریزکا آخری میچ ہفتہ کے روزیعنی آج کھیلا جانے والا ہے۔ یہ سیریزکافی دلچسپ رہی ہے۔ پہلے میچ میں جہاں پاکستان کی گیند بازی نے قہربرپا کیا وہیں دوسرے میچ میں افغانستان کے بلے بازوں نے دم خم دکھایا۔ حالانکہ ٹیم کو جیت نہیں دلا پائے۔ ایسے میں سیریزپرپاکستان نے 0-2 سے قبضہ کرلیا ہے۔

پاکستان کے پاس نمبر-1 رینکنگ حاصل کرنے کا موقع

پاکستانی ٹیم بھلے ہی سیریزجیت گئی ہو، لیکن اس میچ کو جیتنے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔ دراصل، آئی سی سی رینکنگ میں 118 پوائنٹ کے ساتھ پاکستان کے دوسرے نمبرپرہے۔ وہیں ٹاپ پرموجود آسٹریلیا کے بھی اتنے ہی پوائنٹ ہیں۔ اس فہرست میں ٹیم انڈیا تیسرے نمبرپرہے۔ ایسے میں اگرپاکستانی ٹیم یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پرپہنچ جائے گی۔ ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کے لئے یہ شاندارموقع ہوگا اوراس سے ٹیم کے حوصلے مزید بلند ہوجائیں گے۔

کیسی ہے ہنبن ٹوٹا اسٹیڈیم کی پچ؟

پاکستان اورافغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا انعقاد ہنبن ٹوٹا اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔ یہاں کی پچ پر بلے بازوں کو مدد حاصل ہے۔ اس کے علاوہ تیزگیند بازوں کو یہاں پرسوئنگ بھی ملتی ہے۔ ٹیموں کو پہلے بلے بازی کرنی چاہئے۔ اچھا اسکوربنانا چاہئے اورپھراپوزیشن بلے بازوں پردباؤ بنانا چاہئے۔ افغانستان اورپاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ونڈے میچ کی لائیونشریات پرہندوستان میں کسی بھی چینل پرنہیں کی جائے گی۔ جن یوزرس (صارفین) کے پاس فین کوڈ ایپ کا سبسکرپشن ہے، وہ آن لائن اسٹریمنگ کے ذریعہ میچ کا لطف اپنے موبائل فون پراٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Shadab Khan Mankading Out: شاداب خان ہوئے مانکڈنگ کا شکار، میچ کے بعد بابر اعظم کا غصہ ہوا وائرل، دیکھیں ویڈیو

بابراعظم-امام الحق کی جوڑی نے کیا کمال

وہیں دوسری جانب پاکستان کے کپتان بابراعظم اوربلے بازامام الحق کی جوڑی نے ایک بارپھرکمال کیا۔ جمعرات کو افغانستان کے خلاف سری لنکا کے ہنبن ٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے ونڈے میچ بابراعظم اورامام الحق نے رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے شانداراننگیں کھیلیں۔ بابراعظم نے جہاں 66 گیندوں میں 53 رن بنائے تو وہیں امام الحق نے 105 گیندوں میں 91 رن بنائے۔ اسی کے ساتھ دونوں بلے بازوں نے بڑا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ بابراعظم اورامام الحق نے ونڈے میں 10 بار 100 رنوں کی شراکت داری مکمل کی۔ اس معاملے میں دونوں بلے بازپاکستان کی ٹاپ جوڑی بن گئے۔ پاکستان کے لئے اب تک 100 رنوں کی شراکت داری میں دہائی کا اعدادوشمارکسی نے بھی نہیں پارکیا تھا۔ بابراعظم-امام الحق نے پہلی باریہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اننگ کی شروعات میں فارم میں چل رہے فخرزماں کے آؤٹ ہونے کے بعد دونوں بلے باز108 رنوں کی شراکت کرنے میں کامیاب رہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read