Bharat Express

IND vs WI ODI: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے139 ون ڈے، جانیں کون کس پر غالب؟

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے آخری 8 ون ڈے میچوں میں ہندوستانی ٹیم نے جیت اپنے نام کی ہے۔ 2019 سے ٹیم انڈیا جیت اپنے نام کر رہی ہے۔ وہیں، 2019 میں ہی ویسٹ انڈیز نے آخری بار ہندوستان کے خلاف ون ڈے میچ جیتا تھا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے139 ون ڈے، جانیں کون کس پر غالب؟

IND vs WI ODI: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز کل (27 جولائی) سے ہوگا۔ سیریز کا پہلا میچ بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق میچ شام 07:00 بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم انڈیا نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک 139 ون ڈے کھیلے جا چکے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ دونوں میں کون کس پر غالب ہے۔

بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز آمنے سامنے

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک کھیلے گئے 139 ون ڈے میچوں میں بھارت نے 70 اور ویسٹ انڈیز نے 63 میچ جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان 2 میچ برابر رہے اور 4 میں کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے آگے ہے۔

ہندوستان نے پچھلے 8 میچوں میں نہیں کھائی ہے شکست

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے آخری 8 ون ڈے میچوں میں ہندوستانی ٹیم نے جیت اپنے نام کی ہے۔ 2019 سے ٹیم انڈیا جیت اپنے نام کر رہی ہے۔ وہیں، 2019 میں ہی ویسٹ انڈیز نے آخری بار ہندوستان کے خلاف ون ڈے میچ جیتا تھا۔ دونوں کے درمیان کھیلے گئے آخری میچ میں ہندوستانی ٹیم نے 119 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں کے درمیان یہ میچ پورٹ آف اسپین میں کھیلا گیا۔

انڈیا ون ڈے سکواڈ

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، رتوراج گائیکواڈ، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شاردول ٹھاکر، رویندر جڈیجا، اکشر پٹیل، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، جئے دیو انادکٹ، محمد سراج، عمران ملک، مکیش کمار

یہ بھی پڑھیں- Pakistan vs Srilanka Colombo Test: کولمبو ٹسٹ کے دوسرے دن محض 10 اوور کا ہوا کھیل، پاکستان نے بنائی سری لنکا پر سبقت

 

ویسٹ انڈیز کا ون ڈے سکواڈ

شائی ہوپ (کپتان)، روومین پاویل (نائب کپتان)، ایلک اتھاناجے، یانک کاریا، کیسی کارٹی، ڈومینک ڈریکس، شمرون ہیٹمائر، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کائل میئرس، گڈاکیش موتی، جیڈن سیلس، روماریو شیفرڈ، کیون سینکلیئر، اوشانے تھامس۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read