جیکلین کو کورٹ سے ملی بڑی راحت
بھارت ایکسپریس /بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انہیں 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی ہے۔ تاہم جیکلین عدالت کی اجازت کے بغیر ملک نہیں چھوڑ سکتیں۔ اس سے قبل 10 نومبر کو تمام فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جیکلین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہے جس میں گینگسٹر سکیش چندر شیکھر شامل ہیں۔
اپنی چارج شیٹ میں، ای ڈی نے کہا ہے کہ جیکلین سکیش چندر شیکھر کی مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں جانتی تھیں اور انہون نے انکے ماضی کو “جان بوجھ کر نظر انداز کرنے”کی کوشش کی ۔ یہ واضح ر ہے، تحقیقاتی ایجنسی نے کہا، کہ جیکلین فرنینڈس سکیش کے مجرمانہ واقعات کے بارے میں جاننے کے باوجود، ملزم (سکیش) کی طرف سے فراہم کردہ قیمتی سامان، زیورات اور مہنگے تحائف سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔
ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا کہ جرم کی آمدنی کا ایک حصہ براہ راست ہندوستان اور بیرون ملک سے حاصل کیا گیا تھا اور ساتھ ہی فرنانڈیز نے اپنے گھر کے ممبروں کے لیے رقم بھی منتقل کی ۔ جیکلین فرنینڈزنے اپنے بہن اور بھائی کے اکاؤنٹس میں بھی کچھ پیسے ڈالے اور اس طرح جرائم کی رقم سے لطف اندوز ہوئے۔
چارج شیٹ میں کہا گیا کہ “ریکارڈ کیے گئے بیانات سے، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جیکلین نے جان بوجھ کرسکیش کے مجرمانہ ماضی کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی ۔اور اس کے ساتھ مالی لین دین میں ملوث رہی۔ نہ صرف انہوں نے ، بلکہ ان کے خاندان کے افراد اور دوستوں نے بھی اس رشتے سے فائدہ اٹھایا،” چارج شیٹ میں کہا گیا۔
سکیش، جو اس وقت جیل میں ہے، مبینہ طور پر بیوروکریٹس، سیاست دانوں کے رشتہ داروں اور تاجروں کا روپ دھار کر سیکڑوں کروڑوں کی ہیرا پھیری کر چکا ہے۔ اس نے فرنینڈس اور کینیڈین اداکارہ نورا فتحی کو مہنگے تحائف بھی دیے۔