Bharat Express

اس سال بھی دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر رہے گی پابندی: اروند کیجریوال

اس سال بھی قومی راجدھانی دہلی میں پٹاخوں پر پابندی رہے گی

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ملک کے دارالحکومت میں پٹاخوں کی خرید و  فروخت، جمع کرنے اور استعمال کرنے پر پابندی رہے گی۔  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر کے جانکاری دی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پٹاخوں پر پوری طرح پابندی رہے گی۔  وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا،  “پچھلے تین سالوں سے دیوالی کے موقع پر دہلی میں آلودگی کی خطرناک حد کو دیکھتے ہوئے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر طرح کے پٹاخوں کے ذخیرہ کرنے، فروخت کرنے اور استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ تاکہ لوگوں کی جان بچائی جا سکے۔