Bharat Express

مختصر خبریں

Dushyant Chautala: ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ کے قافلے سے ٹکرائی گاڑی۔ یہ حادثہ گھنی دھند کے باعث پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ اس حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ دشینت چوٹالہ اپنے قافلے کے ساتھ حصار سے سرسا جا رہے تھے کہ آگروہا کے قریب یہ حادثہ ہوا۔ …

دہلی این سی آر میں سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ کہرا بھی چھایا ہوا ہے۔ سردی،کہرا اور آلودگی سے لوگوں کو اپنی حفاظت کرنی ہے۔ آلودگی کی وجہ سے سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے۔ وہیں دوسری طرف کہرے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہورہا ہے۔ٹریفک کافی سست رفتار سے چل رہا …

دیولالی ودھان سبھا ناسک سے ایم ایل اے سروج آگرے ڈھائی ماہ کے بچے کے ساتھ مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلی پہنچیں۔

ہماچل پردیش(Himachal Pradesh) کے وزیر اعلیٰ کو لے کر بڑی خبر آئی ہے۔ ہماچل پردیش کےنومنتخب  وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو(Sukhvinder Singh Sukhu) کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سےا ن کی صحت ٹھیک نہیں لگ رہی تھی۔جس کے سسب انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا ۔ان کی ٹسٹ رپورٹ کورونا پازیٹو آئی …

ملک کے چار میٹروز میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پیڑول 96.72 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پیڑول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت6 7.92 روپے فی لیٹر ہے۔

اتر پردیش کے سہارنپور ضلع کے دیوبند میں تین نقاب پوش نوجوانوں نے دو طالب علموں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ طلباء کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ زخمی ونے کمار اور سدھارتھ کمار، بالترتیب 12 اور 9 ویں کلاس کے طالب علم اپنے …

سورت میں ایک نابالغ ماں نے اپنے ہی نومولود بچے کو قتل کردیا۔ وہ کسی لڑکے کے افیئر میں پھنسنے کے بعد حاملہ ہو گئی تھی اور ذمہ داری لینے کو تیار نہیں تھی۔ سورت پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر مردہ نومولود کے معاملے کا سراغ لگا لیا۔

سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ڈی ایم سی نے کہا کہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کا تعلق 16 اضلاع میں 6,113 خاندانوں سے ہے۔ جزیرے ملک کے مختلف حصوں میں 5,639 مکانات کو نقصان پہنچا ہے

جیکولین فرنینڈس ان دنوں سکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو لے کر مسلسل خبروں میں ہیں۔ جیکولین فرنینڈس آج دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچیں

وارانسی کی تین عدالتوں میں گیان واپی کیس سے متعلق آٹھ مقدمات کی آج سماعت ہوگی۔شنگار گوری کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں ہونی ہے۔ سب کی نظریں اس کیس پر لگی ہوئی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شنگار گوری کیس کی سماعت ہونے والی ہے۔ اس معاملے میں سول جج سینئر …