Bharat Express DD Free Dish

Cyclone mandus:سری لنکا میں سمندری طوفان منڈس سے 3 افراد ہلاک، 21000 سے زیادہ متاثر

سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ڈی ایم سی نے کہا کہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کا تعلق 16 اضلاع میں 6,113 خاندانوں سے ہے۔ جزیرے ملک کے مختلف حصوں میں 5,639 مکانات کو نقصان پہنچا ہے

طوفان منڈس

سری لنکا میں سمندری طوفان منڈس کے باعث پیدا ہونے والی خراب موسمی صورتحال سے 3 افراد ہلاک اور 21 ہزار سے زیادہ متاثر ہوئے۔ سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ڈی ایم سی نے کہا کہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کا تعلق 16 اضلاع میں 6,113 خاندانوں سے ہے۔ جزیرے ملک کے مختلف حصوں میں 5,639 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈی ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پردیپ کوڈیپلی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے نقصان کا اندازہ لگانا شروع کر دیا ہے اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

ڈی ایم سی نے کہا کہ منڈس کا اثر بہت کم ہوا ہے لیکن پھر بھی سری لنکن لوگوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read