لکھنؤ ایئر پورٹ
بھارت ایکسپریس /اتر پردیش کے نوئیڈا میں ہوائی اڈے کی توسیع کے لیے جیور علاقے کے سات گاؤں میں 1,365 ہیکٹر اراضی کے حصول کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی نے کہا کہ حصول اراضی کے لیے گورنر کی منظوری ملنے کے بعد جمعہ کو حصول اراضی قانون کی دفعہ 11 کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہوائی اڈے کی توسیع کے لیے جیور کے سات گاؤں میں 1,365 ہیکٹر اراضی حاصل کی جانی ہے اور اس کے لیے گاؤں کے 4,341 خاندانوں کو بے گھر ہونا پڑے گا۔