نرملا سیتا رمن
Budget Session 2023: وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن مڈل کلاس کوبڑا تحفہ دے سکتی ہیں۔ ٹیکس چھوٹ کا دائرہ بڑھانے پر غور کرسکتی ہیں۔ بجٹ سیشن 2023 میں بیسک انکم ٹیکس کی چھوٹ کے دائرہ کو 2.5 لاکھ روپئے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپئے کیا جاسکتا ہے۔ جانکاروں کا ماننا ہے کہ تنخواہ والے متوسط طبقے کے ٹیکس دہندگان کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بڑی راحت دے سکتی ہیں۔
موجودہ وقت میں بیسک انکم ٹیکس چھوٹ کا دائرہ انفرادی ٹیکس دہندگان کے لئے دونوں نئی اور پرانی انکم ٹیکس نظام کے تحت 2.5 لاکھ روپئے ہے۔ ایسوچیم کے سکریٹری جنرل دیپک سود نے کہا کہ نجی انکم ٹیکس کے لئے چھوٹ کے دائرہ کو بڑھانے کی ڈیمانڈ اس بات پر منحصر کرتی ہے کہ مڈل کلاس والے گراہکوں کے ہاتھوں میں زیادہ پیسہ بچے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے اقتصادی ریکوری میں ڈیمانڈ بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

