Bharat Express

دہلی این سی آر میں ہوئی زبردست آتش بازی کے بعد فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

دہلی میں پنجاب کی وجہ سے فضا آلود

دیوالی کے روز صبح سے ہی اے کیو آئی کافی خراب زمرے میں تھا اور جیسے قیاس آرائیاں کی جا رہی  تھی ویسا ہی ہوا۔ دیوالی کی رات دہلی این سی آر میں جم کر آتش بازی ہوئی۔

زور دار آتش بازی کے بعد دہلی، نوئیڑا اور غازی آباد کا AQI لیول بہت زیادہ خراب سطح پر پہنچ چکا ہے۔ نوئیڑا، ڈہلی اور غازی آباد کا AQI لیول 300 کے پار پہنچ چکا ہے جو کہ خراب کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید جانکاری کے حساب سے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں کا AQI لیول 350 کے پار جا چکا ہے جس کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کو سانس لینے میں دقت ہو رہی ہے۔