Bharat Express

بی جے پی کا ستیندر جین وائرل ویڈیو پر کیجریوال سے معافی مانگنے کا مطالبہ

نئی دہلی، 22 نومبر (بھارت ایکسپریس): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما گورؤ  بھاٹیہ نے ستیندر جین کے جیل ویڈیو پر کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ستیندر جین کو ایک منٹ بھی دہلی کے وزیر کے عہدے پر نہیں رہنا چاہئے۔ اگر اروند کیجریوال اتنے کمزور ہیں کہ وہ ستیندر جین کو برطرف نہیں کر سکتے تو انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔