Bharat Express

Youth Festival India held at Amroha: امروہہ میں یوتھ فیسٹیول انڈیا 2047 کا انعقاد، کنور دانش علی نے بطور مہمان خصوصی کی شرکت

کنور دانش علی نے کہا کہ یہاں کے طلباء کی صلاحیتوں کو دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو ملک کے حال اور مستقبل کے بارے میں معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں آگے کیا کرنا ہے

ہاشمی گرلز ڈگری کالج کی تقریب میں رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے بطور مہمان شرکت کی۔

امروہہ کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی، نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ہاشمی گرلز ڈگری کالج، امروہہ کے اپنے فیلڈ وزٹ کے دوران، ‘وزارت برائے امور نوجوان اورکھیل، حکومت ہند کے زیراہتمام ضلع میں نہرویووا کیندرامروہہ کے زیراہتمام یوتھ فیسٹیول انڈیا 2047 میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

اس دوران طلبا نے وہاں ثقافتی اوررنگا رنگ پروگرام پیش کئے، طلبا نے رکن پارلیمنٹ کے استقبال کے لئے خیرمقدمی گیت گائے۔ رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے وہاں نوجوانوں کو کھیل اورفن کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر منتظمین کی تعریف کی اور مبارکباد دی۔

 

ہاشمی گرلز ڈگری کالج میں رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی پوز دیتے ہوئے۔

کنور دانش علی نے کہا کہ یہاں کے طلباء کی صلاحیتوں کو دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو ملک کے حال اور مستقبل کے بارے میں معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں آگے کیا کرنا ہے۔ اچھا کام کرنے کے لئے نہرو یووا کیندرمبارکباد کا مستحق ہے۔ میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں کہ اس طرح کے پروگرام نئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں اور فن کو آگے بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے فاتح ٹیم کو چیک سے نوازا۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ٹکٹ پر امروہہ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے کنور دانش علی نے ہاشمی کالج کے منیجراوراسکول کے تمام ذمہ داران اور اساتذہ کے ساتھ طلبا کوبھی مبارکباد پیش کی۔  انہوں نے کہا کہ بچوں کو رٹنے والا طوطا نہ بنایا جائے، بلکہ بچوں کی مجموعی شخصیت کی نشوونما پر زوردیا جائے۔ اس کے علاوہ وہ کئی مقررہ تقریبات میں بھی شامل ہوئے۔

۔بھارت ایکسپریس