Bharat Express DD Free Dish

Bus Accident Andhra Pradesh: بنگلورو-حیدرآباد ہائی وے پر خوفناک حادثہ، بائک کی ٹکر سے بس میں لگی آگ، 12 افراد ہلاک

اس بس حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، حالانکہ ابھی تک صحیح اعداد و شمار معلوم نہیں ہیں۔ جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ان کا علاج جاری ہے۔

بنگلورو-حیدرآباد ہائی وے پر خوفناک حادثہ، بائک کی ٹکر سےبس میں لگی  آگ ، 12 افراد ہلاک

حیدرآباد-بنگلورو ہائی وے پر جمعہ (24 اکتوبر) کو ایک درد ناک حادثہ پیش آیا۔ کرنول ضلع کے کلور منڈل کے چناٹیک پور علاقے میں ایک بس میں آگ لگ گئی، جس سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس چند منٹوں میں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق  بنگلورو-حیدرآباد ہائی وے پر کالیشورم ٹریولس کی بس ایک بائک سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت کل 42 افراد سوار تھے۔ اب تک 15 افراد کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ ماضی میں بسوں کے متعدد حادثات ہوچکے ہیں۔

ہلاکتوں کی تعداد ابھی تک جاری نہیں کی گئی

اس بس حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، حالانکہ ابھی تک صحیح اعداد و شمار معلوم نہیں ہیں۔ جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ان کا علاج جاری ہے۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا، “کرنول ضلع کے چناٹیک پور گاؤں کے قریب خوفناک بس حادثے کے بارے میں جان کر صدمہ پہنچا۔ اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے میری تعزیت۔ حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔”

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔