شاریہ فاطمہ شیروانی نے سینٹرل بورڈ اف سیکنڈری ایجوکیشن( سی بی ایس سی) دہلی میں سال 2024-25 کے 10سویں کلاس کےامتحانات میں اردو مضمون میں 100 میں سے 100 نمبر حاصل کر کے اپنے اسکول زینت محل سینیئر سیکنڈری اسکول جعفراباد کے ساتھ ساتھ اردو والوں کا نام روشن کیا ہے۔ جب کہ دسویں کلاس میں اپنی کلاس کے اندر اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 86 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں ۔ اب شاریہ فاطمہ نے پی سی بی لے کر گیارہویں کلاس میں زیر تعلیم ہیں اور ایم بی بی ایس کر کے ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں لیکن اردو کو اب بھی انہوں نے چھوڑا نہیں ہے اور 11ویں کلاس میں بھی سبجیکٹ کے طور پر اردو مضمون لیا ہے۔
عالمی یوم اردو کے موقع پر اوارڈ تقسیم پروگرام میں اردو والوں کی حوصلہ افزائی
شاریہ کے والد صادق شیروانی روزنامہ ہمارا سماج کے ایڈیٹر نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اردو ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کے کنوینر ڈاکٹر سید احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی یوم اردو کے موقع پر اوارڈ تقسیم پروگرام میں اردو والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کے ذریعے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر شروع کیے گئے اردو ڈے 1997 سے آج بھی جاری ہے اور اب یہ اردو ڈے صرف دہلی یا ہندوستان تک محدود نہیں ہے بلکہ 9 نومبر کو اردو ڈے دنیا کے مختلف ممالک میں بھی منایا جاتا ہے۔
سرکاری محکمہ کی جانب سے بھی اردو کی تقریبات
قابل ذکر ہے کہ بھارت میں تو اب 9 نومبر عالمی یوم اردو مختلف سرکاری محکمہ کی جانب سے بھی تقریبات منائی جا رہی ہیں، اس کے لیے اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے کنوینر ڈاکٹر سید احمد خان اور ان کی تمام ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والی شاریہ کو مبارکباد دینے والوں میں اردو کے سینیئر صحافی اظہار الحسن، عابد انور، نثار احمد خان، ٹی این بھارتی ، وسیع عثمانی تسلیم احمد گلزار احمد محمد شمشادوغیرہ کے علاوہ سینیئر فوٹوگرافر محمد اکبر نریندرکمار اور اعجاز احمد اعجازی جلیس احمد، اطہر الہی خان، وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



