Bharat Express DD Free Dish

Department of Urdu

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقدہ یک روزہ قومی سیمینار میں پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی، پروفیسر شافع قدوائی، پروفیسر ابوبکر رضوی وغیرہ نے اردو زبان وادب کے معروف نقاد ’کلیم الدین احمد کی نگارشات: ایک بازدید‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شاریہ فاطمہ شیروانی نے سینٹرل بورڈ اف سیکنڈری ایجوکیشن( سی بی ایس سی) دہلی میں سال 2024-25 کے 10سویں کلاس کےامتحانات میں اردو مضمون میں 100 میں سے 100 نمبر حاصل کر کے اپنے اسکول زینت محل سینیئر سیکنڈری اسکول جعفراباد کے ساتھ ساتھ اردو والوں کا نام روشن کیا ہے۔

ڈاکٹر احمد امتیاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی سرزمین پرمختلف علاقوں سے لوگ آتے رہیں اوراپنی تہذیبی روایت سے یہاں کے لوگوں متعارف کرتے رہے، اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے باشندوں نے بھی دوسری قوموں پراپنی تہذیب کے اثرات پیدا کئے۔

شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی کے زیراہتمام دہلی اردو اکادمی کے اشتراک سے سالانہ نظام خطبہ بعنوان 'آئینی وژن' کا انعقاد آرٹس فیکلٹی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر شعبہ اردو کی صدر پروفیسر نجمہ رحمانی نے اپنے استقبالیہ کلمات میں مختصراً شعبے کی تاریخ اور نظام خطبات کی روایت سے روشناس کرایا۔