Bharat Express DD Free Dish

Malegaon Bomb Blast Case Verdict: سادھوی پرگیہ ٹھاکرنے مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں فیصلہ کے بعد دیا پہلا ردعمل، کہا-’مجھے اپنے ہی ملک میں دہشت گرد بنا دیا گیا‘

سادھوی پرگیہ ٹھاکرنے مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں بری ہونے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ہی ملک میں دہشت گرد بنا دیا گیا۔ میری زندگی تباہ کردی گئی۔ میری 17 سال تک توہین کی گئی۔ مجھے اپنے ہی ملک میں دہشت گرد بنا دیا گیا۔

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں این آئی اے عدالت نے بری کردیا۔

Malegaon Blast Case Verdict: سال 2008 میں مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سبھی سات ملزمین کو بری کردیا۔ اس معاملے میں اہم ملزم رہی بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے جج سے کہا، ”میں انصاف کے تئیں احترام کی وجہ سے آئی ہوں۔ مجھے 13 دنوں تک پریشان کیا گیا، میری زندگی تباہ کردی گئی۔ میری 17 سال تک توہین کی گئی۔ مجھے اپنے ہی ملک میں دہشت گرد بنا دیا گیا۔‘‘

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے کہا، میں نے شروع سے ہی کہا ہے کہ جنہیں بھی جانچ کے لئے بلایا جاتا ہے، اس کے پیچھے کوئی بنیاد ہونی چاہئے۔ مجھے جانچ کے لئے بلایا گیا اورگرفتارکرلیا گیا اورپریشان کیا گیا۔ اس سے میری پوری زندگی برباد ہوگئی۔”

بھگوا کو بدنام کیا گیا: پرگیہ ٹھاکر

بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ رہ چکیں پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے کہا، ”میں ایک سادھوی کی زندگی جی رہی تھی، لیکن مجھے پھنسا دیا گیا اور مجھ پر الزام لگا دیا گیا اور کوئی بھی اپنی مرضی سے ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ میں زندہ ہوں کیونکہ میں ایک سنیاسی ہوں۔ انہوں نے ایک سازش کے تحت بھگوا کو بدنام کیا۔‘‘

این آئی اے کی خصوصی عدالت نے کیا کہا؟

این آئی اے کی خصوصی عدالت نے کہا کہ استغاثہ فریق (پراسیکیوٹر) یہ  الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، اس لئے ملزم شکوک وشبہات کے فائدے کا مستحق ہے۔ ممبئی سے تقریباً 200 کلو میٹر دور مالیگاؤں شہر ہے۔ یہاں 29 ستمبر 2008 کو ایک مسجد کے پاس ایک موٹر سائیکل میں لگائے گئے بم کے دھماکہ ہونے سے 6 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ وہیں 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ جمعرات (31 جولائی، 2025) کو جج نے فیصلہ پڑھتے ہوئے کہا کہ معاملے کوشک سے بالاترثابت کرنے کے لئے کوئی قابل اعتماد اورٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read