Malegaon Bomb Blast Case Verdict: مالیگاؤں کے 2008 بم دھماکہ کے متاثرین کو 17 سال بعد بھی نہیں ملا انصاف، دیکھیں ویڈیو
مہاراشٹرکے مالیگاؤں میں 29 ستمبر 2008 کو ایک مسجد کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا تھا۔ اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس معاملے میں بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ پرگیہ سادھوی سمیت کئی لوگوں کو گرفتارکیا گیا تھا۔ 2017 میں سپریم کورٹ نے سادھوی پرگیہ کو ضمانت دی تھی۔ اس معاملے میں عدالت نے ثبوتوں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے سبھی ملزمین کوبری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
Asaduddin Owaisi on Malegaon Bomb Blast Case Verdict: مالیگاؤں بم دھماکہ میں پرگیہ ٹھاکر-کرنل پروہت سمیت 7 ملزمین بری، اسدالدین اویسی نے کہی یہ بڑی بات
عدالت نے مہاراشٹرکے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں تمام ملزمین کو بری کردیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پوچھا کہ کیا مودی اور فڑنویس حکومت اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی، جس طرح انہوں نے ممبئی ٹرین دھماکوں کے ملزمین کے بری کئے جانے پرروک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے جان بوجھ کر اس معاملے میں ناقص تفتیش کی ہے تاکہ ملزمین کو بری کیا جا سکے۔
Malegaon Bomb Blast Case Verdict: سادھوی پرگیہ ٹھاکرنے مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں فیصلہ کے بعد دیا پہلا ردعمل، کہا-’مجھے اپنے ہی ملک میں دہشت گرد بنا دیا گیا‘
سادھوی پرگیہ ٹھاکرنے مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں بری ہونے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ہی ملک میں دہشت گرد بنا دیا گیا۔ میری زندگی تباہ کردی گئی۔ میری 17 سال تک توہین کی گئی۔ مجھے اپنے ہی ملک میں دہشت گرد بنا دیا گیا۔
Verdict in Malegaon Bomb Blast Case:مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں این آئی اے کورٹ کا فیصلہ، سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت سبھی 7 ملزمان بری
عدالت نے کہا کہ اے ٹی ایس اور این آئی اے کی چارج شیٹ میں بہت فرق ہے۔ استغاثہ ثابت نہیں کر سکا کہ بم موٹر سائیکل میں تھا۔ کرنل پرساد پروہت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اس نے بم بنایا تھا یا سپلائی کیا تھا۔ یہ بھی ثابت نہیں ہو سکا کہ بم کس نے لگایا تھا۔ ایکسپرٹس نے واقعے کے بعد ثبوت اکٹھے نہیں کیے جس کی وجہ سے ثبوتوں میں گڑ بڑی ہوئی۔
Malegaon Bomb Blast Case: مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ، 17 سال بعد آج آئے گا فیصلہ
2016 میں، این آئی اے نے ناکافی ثبوت کا حوالہ دیتے ہوئے پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور کئی دیگر ملزمان کو بری کرتے ہوئے ایک چارج شیٹ داخل کی۔ واقعے کے تقریباً 17 سال بعد آنے والے فیصلے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے اور اس کے اہم قانونی اور سیاسی نتائج برآمد ہونے کا امکان ہے۔
Malegaon bomb blast case: مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے خصوصی جج کا تبادلہ، متاثرین برہم، انصاف میں تاخیر کا خدشہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس کی سماعت کرنے والے خصوصی جج اے کے لاہوٹی کا تبادلہ ناسیك کر دیا گیا، جس پر متاثرین نے ناراضگی ظاہر کی ہے اور ہائی کورٹ سے رجوع کا عندیہ دیا ہے





