Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

وزیراعظم نریندر مودی نے جموں میں عوامی ریلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن پر جم کرتنقید کی اور مودی حکومت کی حصولیابیاں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے لوگ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی نہیں چاہتے ہیں۔

ہماچل پردیش کے وزیروکرمادتیہ سنگھ نیم پلیٹ تنازعہ سے متعلق گھرے ہوئے ہیں، اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری نے انہیں بلاکر سمجھایا۔ جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ نیم پلیٹ لگانے کے موضوع پر کانگریس کی پالیساں شروع سے ہی واضح رہی ہیں۔ 

ماہرتعلیم اور معروف دانشور کلیم الحفیظ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈراور سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کی طرف سے ممبئی میں نکالی گئی ریلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اسی طرح سے اپنی آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

جنادھیکار سنگھرش پریشد (جے ایس پی) کے شریک چیئرمین آدرش ائیر نے بنگلورو کی خصوصی عوامی نمائندہ عدالت میں شکایت درج کرائی تھی اور مرکزی وزیر نرملا سیتارمن کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت مانگی تھی۔

کولگام کے جنوب میں کشمیر کے دیوسر علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی ایک کارروائی میں مشترکہ فورسز نے ادیگام گاؤں کو گھیرے میں لے لیا۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

دہلی کے وسنت کنج علاقے کے رنگپوری گاؤں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی طرف سے زہریلی چیز کھا کر خودکشی کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے جمعہ کی صبح 10.18 بجے پولیس کو اطلاع دی۔

دہلی میں ہفتہ (28 ستمبر) کو ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ دہلی میں ابر آلود رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جبکہ ہفتہ کو بارش سے کچھ مہلت مل سکتی ہے۔

اجین کے مہاکالیشور مندر میں گیٹ نمبر 4 کے سامنے ایک بہت پرانی دیوار تھی جسے اسمارٹ سٹی کے ذریعے پینٹنگ کرکے نئی بنایا گیا تھا۔

گزشتہ سال جون میں پولیس نے عدالت میں رپورٹ داخل کرتے ہوئے نابالغ پہلوان کی جانب سے درج مقدمہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ای ڈی کی تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ لالو پرساد یادو نوکری کے بدلے زمین خود طے کرتے تھے۔ اس میں ان کے خاندان والے اور قریبی دوست امیت کٹیال ان کا ساتھ دے رہے تھے۔