Bharat Express

Jind Road Acciden: ہریانہ میں بس اور کروزر کے درمیان زوردار تصادم، حادثے میں 7 افراد کی ہلاکت، 25 زخمی

بھیوانی ڈپو کی ایک بس آج صبح تقریباً 9.30 بجے جند بس اسٹینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔ جیسے ہی بس بی بی پور گاؤں کے قریب پہنچی تو سامنے سے آرہی ایک کروزر جیپ سے اس کی زبردست ٹکر ہو گئی۔

جند میں بس اور کروزر کے درمیان تصادم

Jind Road Accident: ہریانہ سے سڑک حادثے کی ایک دردناک خبر سامنے آئی ہے۔ ریاست کے جند ضلع میں بس اور کروزر کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس میں 7 افراد کی دردناک موت ہو گئی، جبکہ 25 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران حادثے کے فوراً بعد اطراف کے سینکڑوں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

جند میں بس اور کروزر میں تصادم

موصولہ اطلاع کے مطابق بھیوانی ڈپو کی ایک بس آج صبح تقریباً 9.30 بجے جند بس اسٹینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔ جیسے ہی بس بی بی پور گاؤں کے قریب پہنچی تو سامنے سے آرہی ایک کروزر جیپ سے اس کی زبردست ٹکر ہو گئی۔ یہ ٹکر آمنے سامنے تھا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ جیپ مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور متعدد افراد گاڑی میں ہی پھنس گئے۔ واقعے کے بعد کہرام مچ گیا۔ یہ سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کی مدد کرنے لگے۔ اطلاع پر پولیس انتظامیہ بھی پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور میں بھیڑ نے دو گاڑیوں کو کیا نذر آتش، وقفے وقفے سے فائرنگ کی بھی اطلاعات

کروز پہلے بھی ہوچکا ہے حادثے کا شکار

بتایا گیا کہ اس حادثے میں کل 7 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 25 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ شدید طور پر زخمی ہوئے لوگوں کو روہتک پی جی آئی ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تاہم حادثے کی اصل وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ مئی کے مہینے میں بھی ایک کروزر حادثہ کی شکار ہو گئی تھی۔ تب اس میں سوار پانچ افراد کی دردناک موت ہو گئی تھی۔ کروزر کی یہ ٹکر ٹرک سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی اچانک سونی پت کے گاؤں پہنچے، کسانوں سے بات کی، ٹریکٹر چلایا، راہل نے دھان کی بوائی میں بھی حصہ لیا

بھارت ایکسپریس۔