Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ہریانہ اسمبلی الیکشن میں نوح سے کانگریس نے رکن اسمبلی آفتاب احمد پر ایک بار پھر بھروسہ کیا تھا۔ انہوں نے انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار طاہر حسین کو 46963  ہرا دیا ہے۔

جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کے نتائج آج سامنے آجائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ سبھی پارٹی کے لیڈرایک دوسرے پرطنز کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اسی درمیان عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اوررکن پارلیمنٹ شیخ عبدالراشد عرف انجینئررشید نے بغیرکسی کا نام لئے کہا کہ جموں وکشمیرکے لوگوں کوجینے دواورسانس لینے دو۔

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن اس پارٹی کی محنت کانگریس کے سامنے رائیگاں گئی اور کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے سے صاف انکار کردیا۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر صبح 11 بجے تک کے رجحانات میں انل وج پیچھے رہ گئے ہیں۔ کانگریس کی باغی امیدوار چترا سروارا یہاں سے آگے ہیں۔ امبالہ سیٹ پر گنتی کے کل 16 راؤنڈ ہونے ہیں۔ رجحانات گنتی کے تین راؤنڈز کے مطابق ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، جنوب مغربی مانسون اگلے 2-3 دنوں کے دوران گجرات، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے کچھ اور حصوں کو الوداع کہہ دے گا۔ لکشدیپ اور اس سے ملحقہ جنوب مشرقی اور مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں 9 اکتوبر کے آس پاس کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔

جموں وکشمیراورہریانہ اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے درمیان کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی ابتدائی رجحان میں ہریانہ اورجموں وکشمیردونوں ریاستوں میں حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

ہریانہ کی تمام سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ رجحانات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ بی جے پی ہیٹ ٹرک کا دعویٰ کر رہی ہے۔ جبکہ کانگریس دس سال بعد اقتدار میں واپسی کی امید کر رہی ہے۔

سرسا کی ایم پی شیلجا نے کہا، "8 اکتوبر - صرف ایک تاریخ نہیں ہے، یہ عوام کی جیت، جمہوریت کی طاقت، اور آپ کے یقین کی جیت کا دن ہے۔ ہریانہ کے تمام لوگوں کو پیشگی نیک خواہشات!

ہریانہ اورجموں وکشمیرکے انتخابی نتائج ملک کی سیاست میں ایک نیا نیریٹیوسیٹ کرسکتے ہیں۔ ہریانہ میں بی جے پی مسلسل تیسری باراقتدارمیں واپسی کا دعویٰ کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس ہریانہ اورجموں وکشمیرمیں اقتدارمیں واپسی کا دعویٰ کر رہی ہے۔

سی بی آئی نے اولڈ راجندر نگر کوچنگ سنٹر حادثہ میں 3 طلباء کی موت کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں سیل بند لفافے میں اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔