Pradhan Mantri Garib Kalyan Anna Yojana: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ! اب مفت اناج دسمبر 2028 تک ملے گا
مرکزی وزیر اشونی وشنو نے اعلان کیا کہ اس کا پورا خرچ 17,082 کروڑ روپے ہوگا، جسے مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔ مرکزی وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ترقی کو فروغ دینا اور غذائی تحفظ میں اضافہ کرنا ہے
CJI DY Chandrachud: سی جے آئی چندر چوڑ 10 نومبر ہو جائیں گے سبکدوش، ان اہم فیصلوں پر رہے گی نظر
چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے قبل کئی اہم فیصلے دیں گے۔ جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی درجہ برقرار رکھا جائے یا نہیں۔
UP By Election 2024: سماجوادی پارٹی نے جاری کی 6 امیدواروں کی فہرست، ایودھیا کے ایم پی اودھیش پرساد کے بیٹے کو ملا ٹکٹ، نسیم سولنکی اورمصطفیٰ صدیقی بھی آزمائیں گے قسمت
سماجوادی پارٹی نے میرا پور، کندرکی، غازی آباد صدر اورعلی گڑھ کی خیرسیٹ پرامیدواروں کے ناموں کا اعلان ابھی نہیں کیا ہے۔ یوپی کی 10 سیٹوں پراس سال کے آخرمیں اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔
Sultanpur News: سلطان پور کے اسکول میں دو کمیونٹی کے طلباء کے درمیان تنازعہ، انتظامیہ نے کی کارروائی، انس کو اسکول سے نکالا، سوجل بھارتی کو صرف 15 دن کیلئے کیا معطل
اس معاملے کو لے کر اسکول میں دو برادریوں کے طلباء کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ جہاں انکت کے گھر والوں نے انس اور سوجل بھارتی پر مار پیٹ کے بعد معافی منگوانے کا الزام لگایا تھا، دوسری پارٹی نے کہا کہ انکت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی تھی۔
Advocate ZK Faizan on Haryana Election Results: بی جے پی کا کمیونل کارڈ ہریانہ الیکشن میں پھر کام آیا، سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے اٹھایا بڑا سوال
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر رہے زیڈ کے فیضان نے کہا کہ جب تک سیکولرپارٹیاں متحد ہوکر نہیں لڑیں گی، جب تک بی جے پی کو ہرانا آسان بات نہیں ہے۔ لوک سبھا الیکشن 2024 میں انڈیا الائنس کے تحت الیکشن لڑا گیا تھا، جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے محمد اظہرالدین، ایچ سی اے میں لگا بدعنوانی کا الزام
سابق کرکٹر محمد اظہرالدین ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے، جس کے لئے وہ حیدرآباد میں ای ڈی دفترپہنچے۔ ای ڈی نے پہلے ان سے جمعرات کو پیش ہونے کے لئے کہا تھا، لیکن تب انہوں نے تھوڑا وقت مانگا تھا اورآج وہ ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے لئے ای ڈی آفس پہنچے۔
Food poisoning in Banka: بہار کے بانکا میں فوڈ پوائزننگ سے چھ افراد بیمار، سبھی کی حالت تشویشناک، بھاگلپور کے اسپتال میں کرایا گیا داخل
بہار میں فوڈ پوائزننگ کا یہ واحد واقعہ نہیں ہے۔ بہار میں گزشتہ 12 دنوں میں فوڈ پوائزننگ کے دو اور واقعات ہوئے ہیں۔ 28 ستمبر کو بہار کے نوادہ ضلع کے مہولی گاؤں میں ایک آنگن واڑی سینٹر میں آلودہ کھانا کھانے سے 11 بچے بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ سینٹر میں دوپہر کے کھانے کے دوران پیش آیا، جہاں بچوں کے لیے ’کھچڑی‘ تیار کی گئی تھی۔
Assembly Election Results 2024: جموں کشمیر اور ہریانہ کے انتخابی نتائج سے کیجریوال خوفزدہ! پارٹی کو دیا خصوصی مشورہ
اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا، "بی جے پی کو شکست دے کر شاندار جیت کے لیے ڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار معراج ملک کو بہت بہت مبارک ہو۔ آپ نے بہت اچھے طریقے سے الیکشن لڑا۔ پانچویں ریاست میں ایم ایل اے بننے پر پوری عام آدمی پارٹی کو مبارکباد۔
Haryana Assembly Election Result 2024: ریسلر ونیش پھوگاٹ کو ملی جیت، سخت مقابلے میں بی جے پی امیدوار یوگیش کمار کوہرایا
ریسلرسے لیڈربنیں ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے جولانا اسمبلی حلقہ سے جیت حاصل کرلی ہے۔ وہ اب کھیل کے میدان سے ہوتے ہوئے اسمبلی پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کانگریس امیدوار کے طورپرجیت حاصل کی ہے۔
Jammu Kashmir Election Result 2024: جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ ہوں گے عمر عبداللہ، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کردیا اعلان
جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے نتائج کے درمیان نیشنل کانفرنس کے صدراورسابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بڑا اعلان کردیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کو جواب دے دیا ہے۔ لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو جو کیا …





