Bharat Express

علاقائی

این سی پی لیڈر شرد پوار نے اڈانی معاملے پر کانگریس کے تیوروں سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے ہنڈن برگ تنازعہ پر کہا کہ اڈانی کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے۔ اڈانی گروپ کے معاملے میں جے پی سی جانچ کرانے کے مطالبہ کی این سی پی نے حمایت نہیں کی ہے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے خواتین سے متعلق ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ خواتین ایسے کپڑے پہن کر نکلتی ہیں تو دل کرتا ہے کہ ان کا نشہ اتار دوں۔

Asaduddin Owaisi: اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ان کی ریاست (بہار) میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے موضوع پر گھیرا۔

Delhi: ملزم کا کہنا ہے کہ اس کو ملنے وای تنخواہ اس کے گزارے کے لئے کافی نہیں تھا۔ اس لئے اس نے آئی جی آئی ایئرپورٹ سے سامان چوری کرنے کا منصوبہ بنایا۔

یہ چیمپئن شپ لکھنؤ ضلع کا سب سے منفرد اور بے مثال ایونٹ ہے، جس میں 170 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شہری اور دیہی علاقے کی ٹیموں کے انعقاد الگ الگ کئے جا رہے ہیں۔

یہ دھوکے باز فلائٹ چھوٹنے کے بہانے مسافروں سے ٹھگی کرتا تھا اور اس کے لئے خود کو الگ الگ یونیورسٹی کا طالب علم بتاتا تھا۔

لڑکی کے ذریعہ لگائے گئے آبروریزی کے ان الزامات پر رکن اسمبلی پیوش رنجن نشاد نے صفائی دیتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے اسے مخالفین کی سازش بتایا ہے۔

اس اجلاس میں پوری دنیا کے معروف اسکالرز، آرایس ایس کے لیڈران اور مذہب کے پیروکار عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے اور بودھ مذہب میں اس سے متعلق جوابات کی تلاش کریں گے۔

لکھنؤ کے کرشنا نگر کے رہنے والے تاجر موہت جیسوال نے الزام لگایا تھا کہ یہ لوگ اسے اغوا کر کے دیوریا جیل لے گئے، جہاں انہوں نے موہت کو بہت مارا پیٹا اور کاغذات پر دستخط کرنے کو کہا۔

کرناٹک میں اب تک کم از کم 69.36 کروڑ روپے نقد، شراب اور دیگر سامان ضبط کیا گیا ہے۔