Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی تعداد اور ووٹنگ فیصد سے متعلق کانگریس کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیا ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سنبھل میں جس طرح کے حادثات ہوئے ہیں۔ اس سے ایک بات تو واضح ہے کہ ہماری جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ گولیاں چلائی جارہی تھیں، جسم سے گولی آرپارہو رہی ہے۔

درگاہ اجمیر شریف سے متعلق تنازعات کے درمیان ہندوستانی صوفی سجادگان پریشد کے صدر سید نصیر الدین چشتی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وہ خود کو خواجہ معین الدین چشتی کی اولاد ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے آبائی گاؤں جانے سے جمعہ کو مجوزہ مہایوتی کی میٹنگ ملتوی ہوگئی۔ شیوسینا لیڈرسنجے شرساٹ نےکہا کہ شندے ہفتہ کی شام تک کوئی بڑا فیصلہ لیں گے۔

اجمیر کی درگاہ اور سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے تنازع کو لے کر سنتوں کی سب سے بڑی تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا - ”پابندی لگانا بی جے پی حکومت کی نظم و نسق، انتظامیہ اور سرکاری انتظام کی ناکامی ہے۔ اگر حکومت پہلے ہی فسادات کرانے اور اشتعال انگیز نعرے لگانے والوں پر ایسی پابندی لگا دیتی، تو سنبھل میں ہم آہنگی اور امن کا ماحول خراب نہ ہوتا۔“

ہماچل پردیش کی سرکاری بس میں آچاریہ پرمود کرشنم کے پروگرام کی آڈیو چلا کر دوسرے لیڈروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

مہاراشٹرمیں ابھی جوسیاسی حالات بن رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو2019 والی صورتحال کھڑا کردیا ہے۔ تب بی جے پی کو ادھو ٹھاکرے سے معاہدہ کرنا تھا، اب ایکناتھ شندے کو منانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیوسی) میٹنگ میں پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ہندوستان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بجائے روایتی بیلیٹ پیپر پرلوٹنا چاہئے۔

مہاراشٹر کے کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ میں قانون ساز کونسل کے چیئرمین کا عہدہ اور 12 وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ شندے داخلہ اور شہری ترقیادت جیسی اہم وزارت بھی شیوسینا کے لئے چاہتے ہیں۔