Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد مسلمانوں کا خیال تھا کہ ہندوستان میں رہ کر انہیں حقوق اور انصاف ملے گا، لیکن افسوس کہ ملک کی کیا حالت ہوگئی ہے۔

نہ بدمعاش جینے دے رہے ہیں اور نہ ہی وردی میں نشے میں دھت افسر! اور بڑے صاحب کو کسی چیز سے سروکار نہیں! بھاڑ میں جائے عوام اور بھاڑ میں جائے بڑھتے جرائم پر ناراضگی کا اظہار کرنے والے حضور۔

دارالحکومت دہلی میں ہوا کے معیارکی سطح اب بھی خراب ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں ہوا کے معیارکی سطح انتہائی خراب ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب-ہریانہ سندھوبارڈرپرکسانوں کے احتجاج کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ پنجاب کے رہنے والے گورولوتھرا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے شمبھوبارڈرسمیت سبھی دیگربارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب-ہریانہ کے شمبھوبارڈرسے دہلی کوچ کے لئے آگے بڑھ رہے کسانوں پرپولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے اورپانی کی بوچھاریں کیں۔ اس سے 5 کسان زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مارچ کررہے کسانوں کا ہٹا دیا ہے۔ اس کے بعد کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھیرنے کہا کہ انہوں نے کسانوں کو واپس بلا لیا ہے اورمیٹنگ کے بعد آگے کا فیصلہ کریں گے۔

جمعیۃعلماء ہند کی درخواست چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے خصوصی بینچ کے ذریعہ 12دسمبرکوسماعت کا حکم جاری کیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کی ہے۔

مہاراشٹر میں انتخابی نتائج کے بعد وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا گیا۔ دو ڈپٹی سی ایم بھی بنائے گئے۔ اس کے باوجود اپوزیشن لیڈر اب بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

کسان احتجاج: پولیس کا کہنا ہے کہ کسان 101 کے ایک منصوبہ بند گروپ کے طورپرنہیں بلکہ ایک ہجوم کے طورپرآگے بڑھ رہے تھے۔ ہمیں 101 کسانوں کی فہرست ملی ہے۔ ایسی صورت حال میں، ہمیں شناخت کی تصدیق کے بعد ہی آگے بڑھنے کی اجازت ہوگی۔

حال ہی میں مہاوکاس اگھاڑی کی دوپارٹیاں شیوسینا (یوبی ٹی) اور سماجوادی پارٹی کے درمیان تکرارجاری ہے۔ شیوسینا کے لیڈر کے ذریعہ بابری مسجد انہدام پرلوگوں کو مبارکباد دینے کے بعد سماجوادی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے سوشل میڈیا پر ہندوتوا کا حوالہ دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کی وجہ سے اب ملک میں سیاست گرم ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایکس پر ایک صارف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا۔