WhatsApp, Facebook اور Instagram ہوا ڈاون، پوری دنیا کے یوزرس نے کی شکایت
واٹس اپ، فیس بک اورانسٹا گرام ڈاون ہوگیا ہے۔ لاکھوں یوزرس اس وقت پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے سے یوزرس کو ان ایپس پرمیسیج بھیجنے اورریسیو کرنے میں پریشانی ہوئی۔
Parbhani Violence: پولیس نے پربھنی تشدد معاملے میں 40 لوگوں کو حراست میں لیا، علاقے میں بی این ایس ایس کی دفعہ 163 نافذ
بدھ کو پربھنی میں ایک بے قابو بھیڑ کلکٹر کے دفتر میں گھس گئی۔ کلکٹر کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی گئی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پربھنی کے کلکٹر رگھوناتھ گاوڑے نے کہا کہ منگل کے روز آئین کی توہین کے واقعہ کے بعد وہ خود موقع پر گئے۔ اس کے باوجود آج کچھ تنظیموں نے احتجاج کیا۔
Waqf Board- Money Laundering Case: وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند ذیشان حیدر اور داؤد ناصر کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت
دہلی وقف بورڈ میں بھرتی میں بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند ذیشان حیدر اور داؤد ناصر کو سپریم کورٹ نے بڑی راحت دیتے ہوئے دونوں کو ضمانت دے دی ہے۔
Devendra Fadnavis News: مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس کا بڑا فیصلہ، ایکناتھ شندے کے قریبی کو بڑے عہدے سے ہٹا دیا
جون 2022 میں ایکناتھ شندے نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد منگیش چیوٹے کو چیف منسٹرریلیف فنڈ کا سربراہ مقررکیا تھا۔ اب دیویندر فڑنویس نے انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے سی اے فرم جی تیواری اینڈ ایسوسی ایٹس کے نئے دفتر کا افتتاح کیا، کہا – قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے سی اے
سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے بدھ کو دارالحکومت لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں سی اے فرم 'جی تیواری اینڈ ایسوسی ایٹس' کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے بڑے بھائی اور اتر پردیش RERA اپیلٹ ٹریبونل کے رکن رامیشور سنگھ بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔
جواپنی مادری زبان بھول گیا، گویا وہ مرچکا ہے، این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال کا بڑا بیان
قومی اردو کونسل کے زیراہتمام ’ہندوستان کے لسانی تنوع میں مادری زبان کی اہمیت‘ پرمذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مجاہد آزادی سبرامنیا بھارتی کو بھی یاد کیا گیا۔
حکومت کے ترجمان بن گئے ہیں چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ، اپوزیشن کی کرتے ہیں توہین… تحریک عدم اعتماد پر بولے ملیکا ارجن کھڑگے
راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق نوٹس پر کانگریس، ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے، سماجوادی پارٹی اور جے ایم ایم سمیت کچھ دیگراپوزیشن پارٹیوں کے 60 اراکین پارلیمنٹ کے دستخط ہیں۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے جگدیپ دھنکھڑ پرجانبداری کرنے کا الزام لگایا ہے۔
Bulldozer Action on Noori Jama Masjid: ہائی کورٹ میں سماعت سے پہلے نوری جامع مسجد پرانتظامیہ کی بڑی کارروائی، مسجد شہید کئے جانے سے مسلمانوں میں تشویش!
13 دسمبر کو ہائی کورٹ میں معاملہ کی سماعت ہونے سے قبل ہی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اس سے مسلمانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
AAP MLA Abdul Rehman joined Congress: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالرحمان نے تھاما کانگریس کا دامن، چودھری متین اور چودھری زبیراحمدکا کانگریس نے لیا بدلہ
سیلم پور کے رکن اسمبلی عبدالرحمان کا عام آدمی پارٹی نے ٹکٹ کاٹ دیا تھا اور ان کی جگہ پر کانگریس کے سینئر لیڈر رہے چودھری متین احمد کے بیٹے چودھری زبیر احمد کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا تھا۔
Bihar Crime News: موبائل گیمز اور جوئے کی لت نے بنا دیا بیٹے کو ماں باپ کا قاتل، بہار کے اس ضلع کی سنسنی خیز واردات
ڈی ایس پی نے کہا کہ پولیس کو تفتیش کے دوران کچھ شواہد ملے اور پھر ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بیان اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر پولیس کے شک کی تصدیق ہو گئی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔





