کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کو سونپی چادر، خواجہ غریب نواز کے 813 ویں عرس پر اجمیرشریف درگاہ میں کریں گے پیش
کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی سب سے پہلے چادرچڑھائیں گے اورملک کی خوشحالی، امن، بھائی چارے کے لئے دعا کریں گے اوردعا کے بعد کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کی طرف سے درگاہ کے بلند دروازہ سے زائرین نام بھیجے گئے پیغام کوپڑھ کرسنائیں گے۔
Wheather Update: دہلی-این سی آر میں دھند اور سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ، ٹرینوں اورپروازوں کی آمدو رفت متاثر ، اگلے 2 دنوں تک بارش کا الرٹ
آئیرپورٹ کے ذرائع نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں
LG VK Saxena approves Appointment of Delhi waqf board CEO: دہلی کے ائمہ وموذنین مساجد کی تنخواہیں ملنے کا امکان روشن، لیفٹیننٹ گورنر نے دی منظوری
ایل جی وی کے سکسینہ نے عام آدمی پارٹی حکومت پرالزام لگایا کہ وہ اس معاملے میں ’لاپرواہی‘ کر رہی ہے اوردہلی وقف ایکٹ 1995 کے تحت قانونی دفعات پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایل جی نے ایک بیان میں اماموں اورمتولیوں کودرپیش چیلنجزپرروشنی ڈالی، جن میں سے بہت سے تنخواہوں میں تاخیرکی وجہ سے مالی مشکلات کا شکارہیں۔
Bihar Politics: سی ایم نتیش نے سیاسی قیاس آرائیوں کا کیا خاتمہ، کہا-’دو بار غلطی کی لیکن اب نہیں…‘
پرگتی یاترا کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو گوپال گنج پہنچنے والے سی ایم نتیش کمار نے بہار میں جاری سیاسی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔
Dumka Road Accident: جھارکھنڈ کے دمکا میں دردناک حادثہ، ٹرک کی ٹکر سے آٹو کے پرخچے اُڑے ، چار افراد ہلاک، چار کی حالت تشویشناک
31 دسمبر سے لے کر اب تک جھارکھنڈ میں مختلف سڑک حادثات میں 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعہ کے روز پلامو ضلع کے ستبروا تھانہ علاقے کے کیسیاڈیہ میں قومی شاہراہ 75 پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں ٹرک ڈرائیور سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے میں 13 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔
Prashant Kishor’s Statement: ’’راہل-تیجسوی طلبہ تحریک کی کریں قیادت، ہم پیچھے چلیں گے…‘‘، پرشانت کشور کا بڑا بیان
سردی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سردی ہے تو کیا کر سکتے ہیں۔ اس سردی میں بی پی ایس سی کے طلباء کی پٹائی ہوئی۔ ان پر پانی کی بوچھاریں کی گئیں۔ بہار میں 50 لاکھ سے زیادہ لوگ فیکٹریوں اور کھیتوں میں کام کر رہے ہیں۔ اگر اس نظام کو بدلنا ہے تو کچھ لوگوں کو سردی اور گرمی سے ہٹ کر کھڑا ہونا ہو گا، اسی لیے یہاں پر کھڑے ہیں۔
مسلم معاشرے کی پہل سے ہندوستان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی عالمی علامت بن جائے گا: اندریش کمار نے دیا بڑا بیان
اندریش کمارنے واضح کیا کہ ہندوستان کے اتحاد اورسالمیت کے لیے مسلم برادری کوقیادت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم نیشنل فورم کا مقصد یہ ہے کہ ہندوستان فرقہ وارانہ ہم آہنگی، ترقی اورامن کا عالمی ماڈل بن جائے۔
Nanded Bomb Blast Case: ناندیڑبم دھماکہ 2006 کے تمام 12ملزمین بری، عدالت نے کہا- نہیں ملے پختہ ثبوت، جانئے پورا معاملہ
ناندیڑ دھماکے کے ملزم راکیش دھواڑے کا نام 2008 مالیگاؤں بم دھماکے میں بھی آیا تھا، راکیش دھواڑے سمیت کئی ملزمان پر مالیگاؤں دھماکے میں بھی ملوث ہونے کا الزا م تھا۔ مالیگاؤں دھماکہ 2008 میں مہاراشٹرکے مالیگاؤں شہرمیں ہوا تھا، جس میں کئی لوگ مارے گئے تھے۔
No relief from cold wave in Jharkhand: جھارکھنڈ میں سردی کی لہر سے کوئی راحت نہیں، رانچی میں تمام اسکول 7 جنوری تک بند
جمعہ کے روز رانچی کے کانکے علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سیلسیس اور چترا ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سیلسیس تھا۔ رانچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Delhi Crime News: دہلی پولیس نے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو کیا گرفتار، ایسے دیتا تھا شکار
ڈی سی پی وچترا ویر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکیوں میں سے ایک نے ہمت کی اور 13 دسمبر 2024 کو مغربی ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ ٹیم نے ٹیکنیکل سرویلنس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔





