Bharat Express

علاقائی

کھلاڑیوں نے امیت شاہ کو خط لکھ کر ریاست میں جاری بحران کا جلد از جلد حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ کھلاڑیوں نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر منی پور میں جلد از جلد امن بحال  بحال نہ کیے گئے تو وہ اپنے ایوارڈز اور تمغے واپس کر دیں گے۔

پٹنہ میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا یہ تجویز ایکسائز اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایکسائز) کی جانب سے کابینہ کے سامنے پیش کی گئی

پٹنہ میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ منعقد کرنے کا خیال بنرجی نے پیش کیا تھا، جنہوں نے گزشتہ ماہ کولکتہ میں نتیش کمار سے ملاقات کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو ریاست میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے

اوڈیشہ میں بے زبان جانوروں پر آسمانی بجلی نے قہر برپا کر دیا ہے۔ ریاست کے گنجام ضلع کے بھنج نگر کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 19 گایوں کی دردناک موت ہوگئی ہے۔ اس حادثے کے بعد جانوروں کے مالکان کے لیے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنرائے نے کہا کہ  پارلیمنٹ ایک جمہوری جگہ ہے ،جمہوری عمارت ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مذہبی جگہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ لوگ ملک کے اندر سے جمہوریت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں ۔ جنگ آزادی میں  تمام مذاہب اور رنگ ونسل کے لوگوں نے ایک ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ،متحدہ ہوکر  انگریزوں کا مقابلہ کیا ۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر عام ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سشیل کمار وشنوئی اور چیف کانسٹیبل سنجیو کمار کو لائن پر لگا دیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

دہلی کے جنتر منترپر گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے دھرنا دے رہے پہلوانوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے، لیکن یہ معاملہ ابھی ختم ہوتا ہوا نہیں نظر آرہا ہے۔ اب پہلوانوں نے ہری دوار میں اپنے میڈل گنگا ندی میں پھینکنے کے بعد انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

حکام نے کہا کہ ریاست میں فسادات سے متاثر علاقوں میں وقف ٹیلی فون لائن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا استعمال افواہ پھیلانے والوں کےخلاف کیا جائے گا۔

راجیہ سبھا کا رکن پارلیمنٹ ونائک راؤت نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر کی شندے حکومت جلد ہی گرنے والی ہے کیونکہ شندے کے 22 اراکین اسمبلی اور 9 اراکین پارلیمنٹ ان سے ناراض چل رہے ہیں اور ادھو کیمپ میں واپسی کرسکتے ہیں۔