Bharat Express

علاقائی

مہاراشٹر کی کابینہ میں توسیع سے چند دن قبل ادھو ٹھاکرے کیمپ کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے حوالے سے حکومت میں بڑی تبدیلی کی پیش گوئی کی ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ ایکناتھ شندے کو "استعفیٰ دینے کے لئے کہا گیا ہے۔

گزشتہ تین سالوں سے لیوینڈر کی کاشت کر رہیں پلوامہ کی رہائشی سیرت جان نے کہا، "ہم روزانہ کم از کم ایک کوئنٹل خام مال جمع کر کے تقریباً 370 روپے کماتے ہیں۔

بنگال میں آج پنچایتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، وہیں ایک طرف تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس میں ٹی ایم سی، بی جے پی اور سی پی ایم کارکنان شامل ہیں

بھیوانی ڈپو کی ایک بس آج صبح تقریباً 9.30 بجے جند بس اسٹینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔ جیسے ہی بس بی بی پور گاؤں کے قریب پہنچی تو سامنے سے آرہی ایک کروزر جیپ سے اس کی زبردست ٹکر ہو گئی۔

Maharashtra NCP Crisis: شرد پوار نے بھتیجے اجیت پوار کی ریٹائرمنٹ کے مشورے پر بھی پلٹ وار کیا اور کہا کہ 82 سال کی عمر میں بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بشنو پور ضلع کے کنگوا میں دو طبقوں کے درمیان تشدد میں منی پور پولیس کمانڈو سمیت چار افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ شام کو موئرنگ توریل میسان میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا، جب کہ کانگوا، سونگدو اور اوانگ لیکھئی میں تین دیگر افراد کی جانیں گئیں۔

نیلم گورے کو ادھو ٹھاکرے کے قابل اعتماد لوگوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ ان کے پارٹی میں شامل ہونے کو وزیراعلیٰ شندے نے تاریخی حادثہ بتایا تھا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کی صبح ہریانہ کے سونی پت ضلع کے ایک گاؤں کا اچانک دورہ کیاجہاں انہوں نے لوگوں سے بات چیت کی اور کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کے ساتھ وقت گزارا۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے کہا کہ کنور اور کوزی کوڈ سے دو دو اموات کی اطلاع ملی ہیں۔ جب کہ ایک ایک شخص کی موت آلپوزا، پالکاڈ، ملاپورم اور کاسرگوڈ اضلاع میں ہوئی ہے۔

مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنے سے کچن کے بعد اب ٹماٹر  نے برگر اور پیزا سے بھی دوری اختیار کرنی شروع کردی ہے ۔ ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمتوں نے نہ صرف عام آدمی کی جیب کو متاثر کیا ہے