Delhi High Court dismisses Sanjay Singh’s plea : سنجے سنگھ کو عدالت سے لگا بڑا جھٹکا، گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج
ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کو قانون کی تعمیل میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی درخواست، جو کہ ایک رٹ پٹیشن کی آڑ میں ضمانت کی درخواست ہے، قابل سماعت نہیں ہے۔
Petrol-Diesel Rates: نوئیڈا میں پٹرول اور ڈیزل ہواسستا، خام تیل کی قیمت میں بھی ہوا اضافہ
خام تیل کی قیمت میں آج بھی اضافہ جاری ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 0.87 فیصد اضافے کے ساتھ 89.14 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی برینٹ خام تیل 0.21 فیصد کمی کے ساتھ 93.05 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔
Cash for Jobs Scam: ہائیکورٹ سے جھٹکا لگنے کے بعد سپریم کورٹ پہنچے تمل ناڈو کے وزیروی سینتھل بالا جی
سپریم کورٹ نے سینتھل بالاجی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ کے سامنے ضمانت کی درخواست کی جلد سماعت کی اپیل کی گئی ہے۔ گرفتار وزیر کی درخواست پر 30 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ مدراس ہائی کورٹ سے جھٹکا لگنے کے بعد وزیر نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔
Noida News: گریٹر نوئیڈا اتھارٹی سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سیٹ پر جمی ہوئی ہیں بااثر افسر لینو سہگل
حیران کن طور پر جہاں ACEO امن دیپ ٹولی تسلیم کر رہے ہیں کہ اتھارٹی کو ابھی تک لینو سہگل کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی سرکاری حکم نامہ موصول نہیں ہوا ہے، لینو سہگل کا کہنا ہے کہ سروس میں توسیع کا حکم نامہ یکم اکتوبر کو ہی آیا تھا۔ چونکہ یہ پرسنل ڈپارٹمنٹ سے متعلق معاملہ ہے، اس لیے ACEO کو اس کا علم نہیں ہوگا۔
Ashwini Kumar Choubey act: دہلی کی تاریخی رام لیلا میں مہارشی وشوامتر کے کردار میں نظر آئےمرکزی وزیراشونی کمارچوبے
انہوں نے کہا کہ میری اداکاری کا مقصد یہ ہے کہ پوری دنیا کو بکسر کے بارے میں معلوم ہو۔ نوجوان نسل کو معلوم ہونا چاہیے۔ جدید دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، سیاحت کے ذریعے روزگار کے نئے دروازے کھلے ہیں۔ ایسے میں بکسر کے بارے میں زیادہ پبلسٹی سیاحت کی ترقی کا باعث بنے گی۔
Chhattisgarh Election 2023: کانگریس نے کالی چرن کی مخالفت کرنے والے مہنت کو بی جے پی کے سینئر لیڈر کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اتارا
برج موہن اگروال پہلی بار 1990 میں غیر منقسم مدھیہ پردیش میں ایم ایل اے بنے تھے۔ اس کے بعد وہ 1993 اور 1998 میں غیر منقسم مدھیہ پردیش میں تین بار ایم ایل اے بنے۔
Birth Certificate Case: اعظم خان کی سزا پر شیو پال یادو کی جذباتی ہمدردی، شاعری کے ذریعہ کہہ دی یہ بڑی بات
سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کی مصیبت کی گھڑی میں پارٹی ساتھ کھڑی نظر آرہی ہے۔ اعظم خان، بیٹے عبداللہ اعظم اور اہلیہ تزئین فاطمہ کو 7-7 سال کی سزا کے ساتھ عدالت نے جرمانہ بھی لگایا ہے۔
President of India launches the Fourth Krishi Road map of Bihar: بہار کے کسان نامیاتی مصنوعات کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ کا فائدہ اٹھائیں۔صدر جمہوریہ
صدر جمہوریہ نے بہار کے کسانوں پر زور دیا کہ وہ نامیاتی مصنوعات کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ نامیاتی کھیتی زراعت کی لاگت کو کم کرنے اور ماحولیات کا تحفظ کرنے میں مدد گار ہے۔ یہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور لوگوں کو تغذیہ بخش غذا فراہم کرنے کی بھی اہل ہے۔
Malik Salman International Academy delegation visited Jamia Islamia Sanabil: ملک سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی کے وفد نے جامعہ اسلامیہ سنابل کا کیا دورہ، دونوں اداروں کے درمیان باہمی روابط پر اتفاق
سعودی حکومت کی تنظیم ”ملک سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی برائے فروغ عربی زبان“ کے ذمہ داران ڈاکٹر حمد عبدالعزیزالحمود اوران کی مرافقت میں جامعہ اسلامیہ سنابل کا دورہ کیا۔
Israel-Palestine Conflict: غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے حملے کو جماعت اسلامی ہند نے وحشیانہ حملہ قرار دیا
جماعت اسلامی ہند، اسرائیل کے اس وحشیانہ عمل کو قتل عام اورانسانیت کے خلاف جرم سمجھتی ہے۔ اسرائیلی قابض فوج تمام جنگی قوانین اوربنیادی انسانی اقدارکی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکولوں اوراسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔