Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیراورآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدرمولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ہم نے سب سے پہلے دہشت گردی کے خلاف اجتماعی فتویٰ دیا تھا۔ اسلام اور مسلمانوں سے دہشت گردی کو جوڑنا بہت بے حیائی کی بات ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ مذہب اسلام کو بدنام نہیں کیا جانا چاہئے۔

اسلامی اسکالر، سینئرصحافی، کئی کتابوں کے مصنف اوردہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرظفرالاسلام خان نے کہا کہ اسلام کے نام پرکسی بھی دہشت گردی کو نہیں جوڑا جاسکتا۔ اگرکوئی انسان غلط کرتا ہے، تواسلام اس کے لئے ہرگز ذمہ دارنہیں ہے۔

 پاکستان میں دیر رات ہندوستان کی طرف سے کئے گئے ایئراسٹرائیک کووزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے لئے فخرکا لمحہ قراردیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کابینہ کے سبھی اراکین ’آپریشن سندور‘ کی جانکاری دی ہے۔ کابینہ نے وزیراعظم مودی کی قیادت پر مکمل اعتماد ظاہرکیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کشمیر کے اپنے دورے کے دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اورپاکستان کوسخت جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایسی کارروائی کرنی چاہئے، جس سے پاکستان 100 بار سوچے۔ پاکستانی فوج رشتے خراب کررہی ہے اورماحول خراب کررہی ہے۔

عام آدمی پارٹی نے چاندنی چوک اور صدر بازار کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی تجویز کو بی جے پی کی سازش قرار دے کر مخالفت کی ہے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا، یہ منصوبہ 2022 سے جاری ہے

معروف دانشور، ماہرتعلیم اورسیاست داں کلیم الحفیظ نے پاکستان کے خلاف ہندوستانی حکومت کی طرف سے کی گئی مختلف طرح کی کارروائی پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ٹھیک ہے، لیکن یہ ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے ابھی کچھ اثرنہیں ہوگا۔ پاکستان کواسی کی جواب میں آپ کو جواب دینا ہوگا۔

سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (SIAM) کے FY25 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برآمدات کی طرف یہ تبدیلی اکثر ملکی طلب کی کمی اور عالمی منڈیوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کار سازوں کی صلاحیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔

جب کہ دہلی-این سی آر، بنگلورو اور ممبئی جیسے روایتی ٹیک ہبس اپنا تسلط برقرار رکھے ہوئے ہیں، اندور، جے پور، لکھنؤ، راجکوٹ اور ورنگل جیسے شہر تیزی سے ٹیک ہائرنگ لینڈ اسکیپ میں بڑے کھلاڑیوں کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

ہندوستان میں کریڈٹ کارڈز کی تعداد تقریباً تین گنا ہونے کی توقع ہے، جو 2024 میں 102 ملین سے 2030 میں 296 ملین ہو جائے گی۔ کریڈٹ تک اس وسیع رسائی سے بڑی، صوابدیدی خریداریوں کو زیادہ قابل حصول اور متواتر بنایا جا رہا ہے۔

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کوہندوستان معقول جواب دینے کی تیاری میں ہے۔ کل پورے ملک میں ماک ڈرل کرائی جا رہی ہے توآج دہلی میں زبردست میٹنگوں کا دور جاری ہے۔ وزیراعظم کی رہائش گاہ اور وزارت داخلہ کی کئی میٹنگیں ہوچکی ہیں۔