Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

جمعہ کی دوپہر کو ’نارویسٹر‘ کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ دستیاب معلومات کے مطابق 2022 اور 2024 کے دوران ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 1,075 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کو معروف گجراتی اخبار ’’گجرات سماچار‘‘ کے مالکان میں سے ایک باہوبلی شاہ کو اخبار کے دفتر پر چھاپے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ اورپی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ عمرعبداللہ کو تلبل نیوی گیشن بیراج کی تعمیرکی بات نہیں کرنی چاہئے کیونکہ یہ اشتعال انگیزبیان ہے۔

جمعہ کے روزدہلی-این سی آرمیں موسم نے اچانک کروٹ لی۔ زبردست گرمی کے بعد شام کواچانک کالے بادل چھاگئے۔ درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی گرج کے ساتھ بارش کی وارننگ جاری کی تھی اوریلوالرٹ جاری کیا تھا۔

مدھیہ پردیش کے وزیرجنگلات وجے شاہ کے متنازعہ بیان کے بعد سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ کانگریس مسلسل ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے اورگورنرسے مل کرمیمورنڈم بھی سونپا ہے۔ احتجاج کے دوران کانگریس اراکین اسمبلی کوپولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

مہاراشٹر کے سیاسی گلیاروں میں راج ٹھاکرے کے اگلے قدم سے متعلق تعطل برقرار ہے۔ اس درمیان سنجے راؤت نے راج ٹھاکرے سے اتحاد پر کہا کہ سب کچھ پٹری پرہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او انوپشہر سینئر پولیس حکام کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے تمام زخمی ڈی سی ایم مسافروں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ اس کے بعد 27 لوگوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں میرٹھ ہائر میڈیکل سینٹر ریفر کر دیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہے  خراب ہوا کے معیار پر سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا، AAP نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ صاف ہوا کا اس کا انتخابی وعدہ صرف تین ماہ میں ختم ہوگیا۔

وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے دسویں کے امتحان میں کامیاب طلبہ کواس اہم کامیابی پر مبارک باد دی اور خاص طور سے انھوں نے لڑکیوں کے مظاہرے کی ستائش کی، جنھوں نے98.3  فیصد کا اعلیٰ پاسنگ پرسینٹیج حاصل کیا۔

عدالت کی جانب سے متعین کی گئی پانچ پٹیشن میں مولانا ارشد مدنی کی پٹیشن کا پہلا نمبر ہے، جس پرسینئرایڈوکیٹ کپل سبل نے آج بحث کی۔ اگلی سماعت پرعدالت وقف ترمیمات پرعبوری اسٹے کے تعلق سے ہی سماعت کرے گی، اس بات کا خلاصہ چیف جسٹس گوئی نے آج دوران سماعت کیا۔