Maharashtra- Solapur Fire Incident: پی ایم مودی نے سولاپور آتشزدگی کے حادثے میں جانی نقصان پر کیا تعزیت کا اظہار، متاثرہ خاندانوں کے لیے کیا معاوضہ کا اعلان
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ فیکٹری میں حفاظتی اقدامات کا فقدان اور ہنگامی تیاریوں کی وجہ سے جان و مال کا نقصان ہوا۔
Bihar Politics: پرشانت کشور کو نہیں جانے دیا گیا وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی گاؤں، انتظامیہ نے کہا-پہلے سے نہیں لی تھی اجازت
جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور کو اتوار کے روز انتظامیہ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے آبائی گاؤں کلیان بیگھہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔
Encounter in Noida Sector 39: نوئیڈا سیکٹر 39 میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان انکاؤنٹر، ندیم احمد کو لگی گولی
ایڈیشنل ڈی سی پی سمیت شکلا کے مطابق، یہ بدمعاش گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری اور لوٹ کی وارداتیں انجام دیتے تھے۔ ندیم کے خلاف لوٹ اور چوری کے ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ پولیس اس کی مجرمانہ تاریخ کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور دیگر ضروری کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
Wall collapsed in Paharganj: دہلی کے پہاڑ گنج میں دیوار گرنے سے حادثہ، تین افراد کی موت، کئی لوگ ملبے میں دبے
دہلی پولیس کے مطابق اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تین افراد کی موت ہو چکی ہے اور دو لوگ زخمی ہیں۔ اس واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
‘One rupee’ GST on a water bottle, a fine of 8 thousand: پانی کی بوتل پر ’ایک روپے‘ کا جی ایس ٹی لینا پڑا مہنگا، ریسٹورنٹ پر 8 ہزار کا جرمانہ
ریسٹورنٹ نے پانی کی بوتل پر 1 روپے جی ایس ٹی الگ سے وصول کیا، جس پر کنزیومر فورم نے 4 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے 8 ہزار روپے ہرجانے کا حکم دیا۔ جی ایس ٹی ایم آر پی میں شامل ہوتا ہے
’’ای ڈی کی کارروائی، پارٹی بدلنے اورجیل جانے…‘‘ سنجے راؤت کی کتاب پرسیاسی ہنگامہ، ’ہیل ٹو ہیون‘ نے کھولے ان لیڈران کے راز
سنجے راؤت کی کتاب ’’ہیل ٹوہیون‘‘ نے مہاراشٹرکی سیاست میں بھونچال لا دیا ہے۔ کتاب میں ای ڈی کی کارروائی، اراکین اسمبلی کا پارٹی بدلنا اوربی جے پی لیڈران پرالزام کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کتاب میں رویندر وائیکرجیسے لیڈران کے بحران اور ادھو ٹھاکرے کی مایوسی کا بھی ذکرہے۔
Pakistan spy caught again in Haryana: ہریانہ میں پھر پکڑا گیا پاکستانی جاسوس، دشمن ملک کو کس طرح بھیج رہا تھا خفیہ معلومات، ایس پی آستھا مودی نے کہہ دی بڑی بات
ہریانہ کے ضلع کیتھل سے ایک اور پاکستانی جاسوس دیویندر سنگھ ڈھلو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ کرتارپور کوریڈور کے ذریعے پاکستان گیا تھا اور خفیہ ایجنسی کے رابطے میں آیا تھا اور فوج سے متعلق حساس معلومات بھیج رہا تھا۔
AAP Councillors Resigns News: کونسلروں کے استعفیٰ پرعام آدمی پارٹی کا بڑا بیان، کہا- ’بی جے پی ہرکونسلرکو5 کروڑ…‘
عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ میئرالیکشن کے وقت سے ہی بی جے پی ہمارے کونسلروں کواپنے پالے میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہرکونسلرکو 5-5 کروڑ روپئے کی پیشکش کی گئی ہے۔
AAP 15 Councillors Resignation: دہلی میں عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، 15کونسلروں نے دیا استعفیٰ، نئی پارٹی بنانے کا اعلان
دہلی میں ہیم چند گوئل کی قیادت میں 13 کونسلروں نے پارٹی چھوڑی ہے۔ انہوں نے'اندرپرستھ وکاس پارٹی' نامی سیاسی پارٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Operation Sindoor: بیرون ممالک میں گونجے گی آپریشن سندور کی گونج، 8 ممالک کے لئے ان اراکین پارلیمنٹ کو ملی ذمہ داری
ہندوستان کے آپریشن سندورکی گونج اب بیرون ممالک میں بھی سنائی دے گی۔ سیاسی پارٹیوں کے اختلافات سے اوپراٹھ کر سبھی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ میں سے کچھ 8 ممالک میں جاکرآپریشن سندورسے متعلق بات کریں گے اورپاکستان کو بے نقاب کرنے کا کام کریں گے۔





