Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے پوتے، سید اریب بخاری نے سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دی اور لوگوں سے دعا کرنے کی اپیل کی۔ امام بخاری کو انفکشن ہوا ہے اوران کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

جے ہند سبھا میں راجیہ سبھا ممبر اجے ماکن، راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، کرنل روہت چودھری، الکا لامبا، ڈاکٹر ادت راج، ہارون یوسف، ڈاکٹر نریندر ناتھ، ایڈووکیٹ سنیل کمار، اور انل بھاردواج بھی موجود تھے۔

ممبر اسمبلی عباس انصاری کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں فارنزک رپورٹ کو چیلنج کیا گیا ہے، جس میں مذکورہ اشتعال انگیز آڈیو کلپ کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے تمام فریقین کو جواب داخل کرنے کا موقع دیتے ہوئے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔

تہرین فاطمہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا سے دوری بنا کر اور اسکول کے اساتذہ سے ملی رہنمائی و این سی ای آر ٹی کی کتابیں پڑھ کر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ رانچی واقع اُرسلائن کانوینٹ اسکول کی طالبہ ہیں۔

نئی دہلی: پروفیسرمظہر آصف، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اورپروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کی مختلف تعلیمی اوردیگرترقیات کے متعلق وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کوواقف کرانے کے لیے کل ان سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات شیخ الجامعہ اور مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈینٹسٹری میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے آغاز سے یونیورسٹی …

سپریم کورٹ نے ہریانہ حکومت سے کہا ہے کہ جانچ کو دو سوشل میڈیا پوسٹ تک ہی محدود رکھا جائے۔  ڈیوائس ضبط کرنے یا دوسرے پہلوؤں پرجانچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹ تیار ہونے کے بعد پہلے سپریم کورٹ کو دکھائی جائے اور اس کے بعد جولائی میں اس معاملے پر سماعت ہوگی۔

مدھیہ پردیش کی موہن یادو حکومت میں وزیروجے شاہ نے آپریشن سندور کی جانکاری میڈیا کے سامنے رکھنے والی کرنل صوفیہ قریشی پر متنازعہ بیان دیا تھا۔ آج سپریم کورٹ میں اس معاملے میں سماعت ہوئی، جس کے بعد عدالت نے ایس آئی ٹی کو جانچ کے لئے وقت دے دیا ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، منی پور کے چورا چند پور ضلع میں 28 مئی 2025 کو صبح 1 بجکر 54 منٹ پر (بھارتی وقت) 5.2 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ اس زلزلے کا مرکز 24.46 شمالی عرض البلد اور 93.70 مشرقی طول بلد پر تھا، جس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد منی پور میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آپ کو بتادیں کہ ایک اخبار کی کٹنگ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے موجودہ حکومت اور بی ایم سی کو ٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن یہ اخباری کٹنگ اس وقت کی ہے جب سنیل پربھو بی ایم سی کے میئر تھے

مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے ذریعہ کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف دیئے گئے قابل اعتراض بیان کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے اپنی پہلی رپورٹ سپریم کورٹ میں سیل بند لفافے میں داخل کردی ہے۔ رپورٹ میں مختلف حقائق اورویڈیو فوٹیج کی تصدیق شامل ہے۔  سپریم کورٹ 28 مئی کو رپورٹ پرغورکرے گا۔