Bharat Express

علاقائی

سنگھوی نے اجیت پوار گروپ پر غلط اور جعلی دستاویزات دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غلط دستاویزات دے تو اسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مرنے والوں کی دستاویزات بھی دی گئیں۔ لوگوں نے یہ کہہ کر بھی انکار کر دیا کہ انہوں نے دستخط نہیں کیے تھے۔ غلط کاغذات کے ذریعے پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی۔

شدید سیلاب میں کئی فوجی بھی لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ تریشکتی کور کے سپاہی شمالی سکم کے چنگتھانگ، لاچنگ اور لاچن کے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو طبی امداد اور ٹیلی فون رابطہ وغیرہ فراہم کرنے کا کام کر رہے تھے، لیکن یہ فوجی سیلاب کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

سبزانقلاب نے بھارت کے ’کرسکتے ہیں کے جذبے‘ کی  جھلک نمایاں کی- یعنی یہ ثابت ہوا  کہ اگر ہمارے سامنے بے شمارچیلنجزہوں تو ان کے بالمقابل ہمارے پاس بے شمار اذہان بھی ہیں جن کے اندر اختراع کی رمق موجود ہے جو ان چیلنجزپرقابو حاصل کرسکتے ہیں۔

 آئی جی آئی ایئر پورٹ پولیس تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ دیپک ورما نامی ایک ہندوستانی شہری کو لندن سے دہلی ایئر پورٹ ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔

دہلی حکومت کے وزیر اور عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی نے جمعہ (6 اکتوبر) کو سنجے سنگھ کی گرفتاری کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سنجے سنگھ کو سیاسی انتقام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے پنچایتوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا۔ ایک وقت تھا جب عوامی نمائندوں کی تعداد بہت کم تھی۔ تمام چھوٹے بڑے فیصلے ایک جگہ پر مرکوز تھے۔ لیکن پنچایتی راج کے ذریعے جمہوریت ہر فرد تک پہنچی اور آج علاقے کی ضرورت کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں

آخری بار شرد پوار نے ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی سے 31 اگست اور 1 ستمبر کو ممبئی میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ کے دوران ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کا ایک اور اجلاس جلد ہونے کا امکان ہے۔

Bihar Caste Survey Hearing: بہارحکومت کی طرف سے ذات پات پر مبنی سروے کے اعدادوشمار جاری کرنے کے بعد اس پر سیاست بھی جم کر ہو رہی ہے۔ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، جس پر آج سماعت ہوئی۔

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ راہل گاندھی کو راون بتانا بی جے پی کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کو دکھاتا ہے، کیا یہی سناتن دھرم سکھاتا ہے، سناتن مذہب تو لوگوں سے محبت کرنا سکھاتا ہے۔

پانچ ریاستوں میں ووٹنگ کی تاریخ الگ الگ ہوسکتی ہیں۔ پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 10 سے 15 دسمبر کے درمیان ہوسکتی ہے۔ جن پانچ ریاستوں میں الیکشن ہونا ہے، ان میں سے چارمیں خواتین رائے دہندگان مردوں کے مقابلے زیادہ ہیں۔