Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اترپردیش کے کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری نے اے ڈی ایم پرسنگین الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے انہیں دفترچھوڑنے کو کہا۔ اس کے بعد اقرا حسن نے سہارنپورکے ڈویژنل کمشنراتل رائے سے اس معاملے کی تحریری شکایت کی ہے۔

درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک کیس کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی۔ سپریم کورٹ اترپردیش حکومت کو ہدایت دے کہ وہ اس ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں کوئی کارروائی نہ کرے۔

ہماری صدا ٹرسٹ کے رائیڑنگ اسکل ڈیولیپمنٹ سینٹرمیں"ماحولیاتی بیداری" کے موضوع پرایک خاص پروگرام رکھا گیا۔ اس سیشن میں تقریباً 60 طلبہ نے شرکت کی اورملک میں ماحولیاتی مسائل پرمختلف عناوین پراپنی اپنی تقریریں پیش کی۔

لڑکی کے والد نے کوتوالی پولیس کو درخواست دے کر معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا تقریباً تین سال سے حنیف کے بیٹے امن کے ساتھ عشق چل رہا تھا۔ حنیف کے بیٹے امن نے شادی کا جھوٹا وعدہ کر کے اس سے متعدد بار جسمانی تعلقات بنائے۔ جب اس بات کی جانکاری گھر والوں کو ہوئی تو شادی کے لیے دباؤ ڈالا گیا لیکن وہ شادی سے انکار کرنے لگے۔

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کہیں نہ کہیں کچھ لوگوں کوغلط فہمی ہوگئی ہے، ہم اونچی آوازمیں بات نہیں کرتے، توہم کمزورہیں۔

اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں منگل کے روزایک المناک حادثہ پیش آیا۔ ایک ٹیکسی بے قابوہوکر150 میٹرگہری کھائی میں جاگری۔ ٹیکسی میں کل 13 افراد سوارتھے، جن میں سے 7 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دیگرشدید زخمی ہیں۔

میٹنگ کے بعد قیاس لگایا جا رہا ہے کہ دہلی ماسٹر پلان 2041 کو جلد ہی حتمی شکل دے کر نافذ کیا جائے گا تاکہ دہلی کے شہریوں کو جدید سہولیات، بہتر شہری نظام، اور ماحول دوست انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔ اس ماسٹر پلان کو دہلی کی طویل المدتی ترقی اور عوامی بہبود کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 21 جولائی سے 21 اگست تک چلے گا۔ جو پہلے سے طے وقت سے ایک ہفتے زیادہ ہے۔ پہلے یہ سیشن 12 اگست کو ختم ہونا تھا۔ مگر، اسے ایک ہفتے کے لئے بڑھایا گیا ہے۔

عرضی گزار کے وکیل وشنوجین نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم مذہبی بنیاد پربنی پارٹی ہے۔ اسلامی تعلیم کوفروغ دینے جیسی کئی ایسی باتیں کہتی ہے، جس میں واضح طورپرمذہب کے نام پرووٹ مانگا جاتا ہے۔

جانکاری کے مطابق یہ سڑک حادثہ ڈوڈہ-بارتھ روڈ پر پونڈہ علاقے میں منگل کے روز پیش آیا۔ ایک ٹیمپو ٹریولر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں کئی مسافر موجود تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور راحت اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے باہر نکالا۔