Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 74.7 فیصد خاندانوں کو توقع ہے کہ اگلے سال ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، جبکہ 56.2 فیصد خاندانوں کو مستقبل قریب میں بہتر روزگار کے مواقع ملنے کی اُمید ہے۔

وزارت خوراکی اشیاء کی پروسیسنگ کے مطابق، ان 50 اِریڈیئیشن یونٹس سے ہر سال 20 سے 30 لاکھ میٹرک ٹن تک اضافی تحفظ کی صلاحیت تیار ہونے کی امید ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترقیاتی کام وزیراعظم کی گتی شکتی اسکیم کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد مختلف ذرائع آمدورفت کو جوڑ کر بہتر کنیکٹیویٹی اور سامان کی ترسیل میں سہولت دینا ہے۔

آپریشن سندور نہ صرف ایک فوجی کارروائی تھی بلکہ ایک نظریہ، ایک سوچ اور ایک مضبوط قیادت کی عکاسی تھی۔ اس نے بھارت کی نئی شناخت کو دنیا کے سامنے رکھا—ایک ایسا بھارت جو خود پر بھروسہ کرتا ہے، جو امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کرتا۔

ترقی پسند تحریک سے تعلق رکھنے والے مشہورشاعر ساحر لدھیانوی 8 مارچ 1921 کو پنجاب کے لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ ترقی پسند نظریات کے ترجمان شاعرساحر لدھیانوی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے مختلف میدانوں میں قسمت آزمائی کی۔ متعدد غزلوں، نظموں اورنغموں نے شہریت اورمقبولیت کی بلندیوں کو چھوا۔

این آئی اے کورٹ نے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرسمیت تمام 7 ملزمین کوبری کر دیا ہے۔ اب جمعیۃ علماء ہند نے اس فیصلے کوہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند اگست کے پہلے ہفتے میں بامبے ہائی کورٹ میں اپیل دائرکرے گی۔

مہاراشٹرکے مالیگاؤں میں 29 ستمبر 2008 کو ایک مسجد کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا تھا۔ اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس معاملے میں بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ پرگیہ سادھوی سمیت کئی لوگوں کو گرفتارکیا گیا تھا۔ 2017 میں سپریم کورٹ نے سادھوی پرگیہ کو ضمانت دی تھی۔ اس معاملے میں عدالت نے ثبوتوں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے سبھی ملزمین کوبری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عدالت نے مہاراشٹرکے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں تمام ملزمین کو بری کردیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پوچھا کہ کیا مودی اور فڑنویس حکومت اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی، جس طرح انہوں نے ممبئی ٹرین دھماکوں کے ملزمین کے بری کئے جانے پرروک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے جان بوجھ کر اس معاملے میں ناقص تفتیش کی ہے تاکہ ملزمین کو بری کیا جا سکے۔

1988 بیچ کے آئی پی ایس افسرایس بی کے سنگھ کو دہلی پولیس کمشنرکا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایس بی کے سنگھ آئی پی ایس سنجے اروڑہ کی جگہ لینے جا رہے ہیں۔ ان کا دورآج ختم ہورہا ہے۔

سادھوی پرگیہ ٹھاکرنے مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں بری ہونے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ہی ملک میں دہشت گرد بنا دیا گیا۔ میری زندگی تباہ کردی گئی۔ میری 17 سال تک توہین کی گئی۔ مجھے اپنے ہی ملک میں دہشت گرد بنا دیا گیا۔