وزیر اعظم مودی نے اپنے پوسٹ میں چھٹھ پوجا سے متعلق گیت شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا:
’’قدرت اور ثقافت کو منہمک مہاپرو چھٹھ آنے والا ہے۔ بہار سمیت پورے ملک میں اس کی تیاریوں میں عقیدت مند پوری عقیدت کے ساتھ لگ چکے ہیں۔ چھَٹھی مئیا کے گیت اس موقع کی اہمیت کو مزید بڑھانے والے ہوتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ بھی چھٹھ پوجا سے منسلک گیت میرے ساتھ شیئر کریں۔ میں آئندہ چند دنوں تک انہیں تمام ہم وطنوں کے ساتھ بانٹوں گا۔‘‘
سوشل میڈیا پر چھٹھ گیتوں کا آیا سیلاب
وزیر اعظم مودی کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر چھٹھ گیتوں کا سیلاب آ گیا۔ لوگ مختلف قسم کے چھٹھ گیت وزیر اعظم مودی کو ٹیگ کر کے شیئر کر رہے ہیں، لیکن ان میں سے ایک ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے۔
وزیر اعظم مودی کو ’’بھیا‘‘ کہہ کر گایا گیا چھٹھ گیت
اس ویڈیو میں روایتی لباس میں کئی خواتین ایک جگہ کھڑی ہو کر چھٹھ گیت گا رہی ہیں، جن میں سے ایک خاتون کی ویڈیو لوگوں کو بے حد پسند آ رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’بھیا‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے مشہور چھٹھ لوک گیت ’’ کانچ ہی بانس کے بہنگیا‘‘ گایا ہے۔
دل کو چھو لینے والا گیت
خاتون کا وزیر اعظم مودی کے لیے محبت اور خلوص سے بھرا انداز لوگوں کے دلوں کو چھو گیا، جو اب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اب تک کئی لوگ اس گیت کو سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔
بہار میں چھٹھ پوجا تہوار نہیں بلکہ ایک جشن ہے
یہ بتا دینا ضروری ہے کہ بہار میں چھٹھ پوجا صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ایک بڑے جشن کی طرح منائی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی اس اپیل کے بعد عوام جذباتی ہو گئے ہیں۔ لوگوں نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں لوک ثقافت کو فروغ دینے والا اور اس سے وابستہ ہونے والا لیڈر قرار دیا ہے۔ وہیں کئی صارفین نے اسے وزیر اعظم مودی کی بہار کے تئیں محبت بتایا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

