Bharat Express

علاقائی

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے AAP لیڈر درگیش پاٹھک اور دیگر کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پیش کرنے پر ضمانت دے دی۔ وہ راؤز ایونیو کی عدالت کی طرف سے جاری کردہ سمن پر پیش ہوئے تھے۔

دہلی-این سی آرمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے بھی کئی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔ ریکٹراسکیل پراس کی شدت 5.7 تھی۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ملزمین نے نچلی عدالت کے فیصلے کو پٹنہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ پٹنہ کے گاندھی میدان پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس کے بعد 31 اکتوبر 2013 کو این آئی اے نے کیس کو اپنے ہاتھ میں لیا۔

بی ایس پی سربراہ نے کہا، 'ملک میں ریزرویشن کی حد کو 50 فیصد سے بڑھانے کی ان کی بات بھی جھوٹ ہے، کیونکہ اگر اس معاملے میں ان کی نیت صاف ہوتی تو یہ کام پچھلی کانگریس کی حکومتوں میں ضرور ہوتا۔

عام آدمی پارٹی ہریانہ میں اکیلے الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کر کے الیکشن لڑے گی، لیکن دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹوں پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔

راجیو ببر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ شیو کے بھکت ہیں اور ششی تھرور کے بیان نے لاتعداد شیو بھکتوں کے جذبات سے کھیلا ہے۔ درخواست میں ششی تھرور کے بیان کو ناقابل برداشت بتایا گیا ہے۔ درخواست میں ششی تھرور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 2 اکتوبر 2024 تک انجینئررشید کوعبوری ضمانت دی گئی ہے۔ آئندہ جموں وکشمیراسمبلی الیکشن میں تشہیرکرنے کے لئے انہیں عبوری ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے تین ماہ کے لئے عبوری ضمانت مانگی تھی۔

تیجسوی یادو اس دورے کے ذریعے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ یاترا کے دوران تیجسوی یادو کارکنوں کے درمیان جائیں گے اور حکومت میں رہنے کے دوران کئے گئے کاموں کی جانکاری دیں گے۔

ہریانہ کی پیہووا سیٹ سے بی جے پی امیدوارکنول جیت سنگھ اجرانا نے الیکشن لڑنے سے انکارکردیا ہے۔ سابق وزیرسندیپ سنگھ کا ٹکٹ کاٹ کربی جے پی نے کنول جیت سنگھ کو میدان میں اتارا تھا۔

بٹو بجرنگی جس سیٹ سے الیکشن لڑ رہا ہے، وہاں سے کانگریس نے موجودہ رکن اسمبلی نیرج شرما کو ٹکٹ دیا ہے۔ نیرج شرما کے والد پنڈت شیوچرن لال شرما بھی اس سیٹ سے 2009 میں آزاد رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اوربعد میں بھوپیندرسنگھ ہڈا کی حکومت میں وزیربنے تھے۔