Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

یہ دھماکہ کمل کوٹ سب-اسپیکٹر میں 12 انفینٹری بریگیڈ کے تحت کام کرنے والی 8 قومی رائفلز کی اپرگڑھ فارورڈ پوسٹ کے پاس ہوا۔ زخمی جوانوں کو فوج کے بیس اسپتال لے جایا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیل کے ذریعہ درج ایف آئی آرکے تحت ان کھاتوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ ان ہینڈلس سے مبینہ طورپرقابل اعتراض اورتوہین آمیزمواد پوسٹ کیا گیا۔  اس کے علاوہ، دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بھی حکم دیا ہے کہ فلیگ کئے گئے پوسٹ کو ہٹایا جائے یا ہندوستان میں  Disable Access  روکی جائے۔

لوک سبھا میں پرینکا گاندھی نے آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائریکٹر پروفیسر وی کاماکوٹی کے لیے مبینہ طور پر ’گاؤ موتر ایکسپرٹ‘ کی اصطلاح استعمال کی۔ اس بیان کے بعد سیاسی بیان بازی میں شدت آ گئی ہے۔ ساتھ ہی پروفیسر وی کامکوٹی کی تعلیم، تحقیقی کام اور سائنسی خدمات بھی ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔

منشیات کے خلاف ڈیجیٹل بیداری کے لیے گوگل میٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں 819 گروپس، ایکس پر لائیو سوال و جواب کا  سیشن ہوا جس پر 37,400 سے زیادہ ویوز نوٹ کیےگئے، منشیات کے خلاف عوامی بیداری  کی اس مہم کو نئی رفتار دی جا رہی ہے۔

لوک سبھا فی الحال پیپرلیک کو روکنے کے لئے ایک ترمیمی بل پربحث کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پیپر لیک سے متعلق حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں 20 سے زائد امتحانات کے پرچے لیک ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رام مندر میں دیئے گئے چندے اور چڑھاوے میں بھی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

 لوک سبھا میں پیپرلیک سے متعلق بل پرتبادلہ خیال کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کے ایک بیان سے متعلق برسراقتدار پارٹی اور اپوزیشن آمنے سامنے آگیا ہے۔ اس موضوع سے متعلق برسراقتدار پارٹی نے اسپیکرسے بھی ملاقات کی ہے۔

 مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبہ سے متعلق 25 جولائی کو طلبا تنظیموں نے پٹنہ میں احتجاج کیا تھا۔ اس میں تیج پرتاپ یادو بھی پہنچے تھے۔

ہریانہ بی جے پی کی ریاستی صدر ڈاکٹر ارچنا گپتا نے منگل کے روز نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے شائستگی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارچنا گپتا نے پرالی (فصل کی باقیات) سے تیار کیا گیا کنول کا پھول پیش کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا اور ان کا خیرمقدم کیا۔

آسام میں سیلاب کی وجہ سے بگڑتے ہوئے حالات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ دوسری جانب، شیو ساگر میں سیلابی بحران مزید سنگین ہونے کے بعد وہاں کے اراکینِ اسمبلی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک افسوسناک اور پراسرار واقعہ پیش آیا، جہاں ایم ایل اے رہائش گاہ کی ساتویں منزل سے گرنے کے باعث سابق وزیر نانک دین بھرجی کی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔