Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ملک بھر میں سردی کا موسم شروع ہو گیا ہے۔ دہلی-این سی آر میں دھند کی شدت، اتر پردیش میں خشک موسم اور اتراکھنڈ کے پہاڑوں میں بارش اور برفباری کے امکان کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔

حکومت ہند نے آپریشن سندور سمیت مختلف مہمات میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے تینوں افواج کے 127 جوانوں کو بہادری کے اعزازات اور 40 جوانوں کو نمایاں خدمات پر اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔

اگرچہ حکومت کے اقدامات سے دیوالی سے قبل آلودگی قابو میں تھی، لیکن دیوالی کے بعد دارالحکومت دہلی منگل کی صبح گھنے دھوئیں اور اسموگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ گرین پٹاخے کے استعمال کے بعد بھی دہلی مکمل طور پر گیس چیمبر کا نظارہ پیش کررہی ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے بدعنوانی کے خلاف اپنی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) ہرچرن سنگھ بھلر کو بدعنوانی کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈر اور وزیر سودیو یہ کمار سونو نے کہا ہے کہ بہار میں آر جے ڈی اور کانگریس قیادت نے ہمیں رسوا کیا ہے۔ جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں ہم نے انہیں مناسب شراکت داری دی تھی۔ یہ ناقابلِ برداشت ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر امت مالویہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پنجاب میں پرالی جلانے سے دہلی میں فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ لالو خاندان نے اقتدار میں رہتے ہوئے صرف اپنے خاندان کی ترقی کی ہے۔ این ڈی اے امیدواروں کی حمایت میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے معاشرے میں امن قائم کیا ہے اور تعلیم اور صحت کو بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ روزگار کے مواقع کو بڑھانے اور ترقی کو جاری رکھنے کے لیے این ڈی اے کا ساتھ دیں۔

منگل کے روز سے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے نتیش کمار نے باضابطہ طور پر ریلیوں اور جلسوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں مظفرپور کی ایک ریلی کے دوران ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا۔ عام طور پر عوام لیڈران کو ہار پہناتی ہے، لیکن بہار میں اس کے برعکس ہوا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک خاتون سے، جو اسٹیج پر ہار لے کر چڑھی تھی، وہی ہار لے کر اُسی خاتون کو پہنا دیا۔

جن سوراج پدیاترا کی قیادت کر رہے پرشانت کشور نے امت شاہ اور دھرمیندر پردھان پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں لیڈروں کے دباؤ میں بہار انتخابات سے تین امیدواروں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ پرشانت کشور نے امیدواروں پر دباؤ کا بھی الزام لگایا اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

دیوالی کے بعد دہلی میں فضائی معیار خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ چانکیہ پلیس میں AQI 979 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔