Bharat Express DD Free Dish

Delhi jantar mantar suicide: دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے والے شخص نے خود کو گولی مار لی، مہیپال پور میں خاتون کی مشتبہ موت سے سنسنی

ملک کی راجدھانی دہلی کے جنتر منتر پر ایک مظاہرہ کرنے والے شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ وہیں مہیپال پور علاقے میں 23 سالہ خاتون کی مشتبہ موت سے سنسنی پھیل گئی۔ دونوں معاملات کی تحقیقات دہلی پولیس کر رہی ہے۔

دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ فی الحال دہلی پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

مرنے والا شخص کہاں کا رہنے والا تھا

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ شخص مدھیہ پردیش کا رہنے والا تھا جو قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر اپنے مطالبات کو لے کر دھرنا دینے آیا تھا۔ دہلی پولیس کی جانب سے اسے مظاہرے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص پیر کی صبح تقریباً 9 بجے جنتر منتر پہنچا تھا۔

خود کو ماری گولی

خبروں کے مطابق یہ مظاہرہ کرنے والا شخص اپنے ساتھ ایک دیسی پستول (کٹہ) لایا تھا اور اسی سے اس نے خود کو گولی مار لی۔ اس نے دہلی پولیس کے لگائے گئے میٹل ڈیٹیکٹر گیٹ سے پہلے ہی ایک چائے کی دکان کے قریب خود کو گولی ماری۔

واقعہ کی جگہ کو گھیر لیا گیا

ابھی تک اس مظاہرہ کرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور خودکشی کی وجوہات کا بھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ فی الحال پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں اور جائے وقوعہ کو گھیر لیا گیا ہے۔

مہیپال پور علاقے میں خاتون کی مشتبہ موت

دوسری جانب دہلی کے مہیپال پور علاقے میں 23 سالہ خاتون کی مشتبہ موت سے بھی سنسنی پھیل گئی۔ یہ خاتون شمال مشرقی علاقے کی رہنے والی تھی اور گڑگاؤں کی ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرتی تھی۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

دہلی پولیس کو پیر کی صبح اطلاع ملی کہ ایک مکان میں خاتون کی لاش پائی گئی ہے۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ خاتون باتھ روم کے اندر مردہ حالت میں پڑی تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ باتھ روم میں راڈ ہیٹر کو چھونے سے کرنٹ لگنے کے باعث اس کی موت ہوئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read