Bharat Express

علاقائی

امتحان کی منسوخی کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ 6 ماہ کے اندر امتحان دوبارہ کرایا جائے۔ امتحان منسوخ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ امتحان کے متعلق معیاروں اور سرگرمیوں سے کھیلنے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔

رمیش بدھوڑی نے لوک سبھا سیشن کے دوران یوپی کے امروہہ سے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا اورانہیں مسلمانوں کو گالی دے دی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف ایک ماحول بن گیا تھا۔

عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور کرکٹر گوتم گمبھیر کی سیاست سے کنارہ کشی کے تئیں گئی پوسٹ کی بنیاد پر مودی حکومت کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔

بی جے پی نے آج 2 مارچ کو 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں کیرلا کے ملّاپورم سے واحد مسلم امیدوار کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

بلقیس بانو معاملے میں ایک قصوروار نے آرٹیکل 32 کے تحت سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ 2 ججوں کی سپریم کورٹ کی دو بینچ نے گجرات اور مہاراشٹرکے ذریعہ سزا میں چھوٹ کے ضوابط کے معاملے میں متضاد فیصلے دیئے ہیں۔

اس دوران کمل ناتھ نے راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ  پیار اور امن کی بات کرتے ہیں جو ہماری ثقافت ہے۔ وہ نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں

بی جے پی نے 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کردی ہے، اس میں 57 اوبی سی امیدوار شامل ہیں جبکہ یوپی کے 80 میں سے 51 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یکم مارچ کو بنگلورو کے مشہور رامیشورم کیفے میں ہونے والے دھماکے سے ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ یہ کیفے اپنے مزیدار جنوبی ہندوستانی پکوانوں کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے۔ آئیے اس کیفے کے بارے میں بتائیں-

Loksabha election 2024: ہزاری باغ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ جینت سنہا نے کہا کہ میں اقتصادی اورحکمرانی کے مسائل پر پارٹی کے ساتھ کام کرتا رہوں گا۔ جینت سنہا شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت ہیں۔ اس سے پہلے وہ وزیرمملکت برائے خزانہ اور سرمایہ کاری فنڈ منیجر کے مشیر کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

بی جے پی آج (2 مارچ) دہلی میں اپنے ہیڈکوارٹر میں ایک اہم پریس کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔ پریس کانفرنس شام چھ بجے منعقد کی جائے گی۔