بی جے پی رکن پارلیمنٹ جینت سنہا نے انتخابی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ (فائل فوٹو)
BJP MP Jayant sinha requested to relieve electoral duties: جھارکھنڈ کے ہزاری باغ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ جینت سنہا نے الیکشن لڑنے سے انکارکردیا ہے۔ سوشل میڈیا پرپوسٹ کرکے انہوں نے بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا سے انہیں سبھی انتخابی فرائض سے آزاد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس سے پہلے آج صبح مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ اورسابق کرکٹرگوتم گمبھیرنے آئندہ لوک سبھا الیکشن میں الیکشن نہ لڑنے کی خواہش ظاہرکی تھی۔
سوشل میڈیا پرکیا اعلان
جینت سنہا نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرآئندہ لوک سبھا الیکشن میں اپنے الیکشن نہ لڑنے کی خواہش ظاہرکی۔ انہوں نے پوسٹ کرکے لکھا، میں پارٹی کے قومی صدرجے پی نڈا سے گزارش کی ہے کہ وہ مجھے راست طور پرانتخابی سیاست سے آزاد کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان اورپوری دنیا میں عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ جینت سنہا نے مزید واضح کیا کہ وہ پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گزشتہ 10 سالوں سے ہندوستان اورہزاری باغ لوک سبھا سیٹ میں لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے خوش نصیب رہا ہوں، جسے میں آگے بھی کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اقتصادی اورحکمرانی سے متعلق موضوعات پرپارٹی کے ساتھ اوراس کے لئے کام کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کا انہیں ملک کی خدمت کرنے کے لئے دیئے گئے مواقع کا شکریہ ادا کیا۔ جینت سنہا نے وزیرداخلہ امت شاہ اوربی جے پی قیادت کے ذریعہ فراہم کئے گئے مواقع کا بھی شکریہ ادا کیا۔
I have requested Hon’ble Party President Shri @JPNadda ji to relieve me of my direct electoral duties so that I can focus my efforts on combating global climate change in Bharat and around the world. Of course, I will continue to work with the party on economic and governance…
— Jayant Sinha (@jayantsinha) March 2, 2024
گوتم گمبھیرنے بھی چھوڑدی دعویداری
اس سے پہلے مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرنے بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا سے سیاسی ذمہ داریوں سے آزاد کرنے کی گزارش کی تھی۔ سوشل میڈیا پرپوسٹ کرکے انہوں نے لکھا کہ میں مستقبل میں کرکٹ پرتوجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ دہلی کی عوام کی خدمت کرنے کے لئے وزیراعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
بی جے پی کی پہلی فہرست ہوسکتی ہے جاری
گوتم گمبھیراور جینت سنہا نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے لئے 100 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے والی ہے۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دہلی کی 7 لوک سبھا سیٹوں کے لئے جاری کی جانے والی فہرست میں کئی اراکین پارلیمنٹ کا ٹکٹ کٹ سکتا ہے۔ اس فہرست میں گوتم گمبھیر کا نام بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ چاندنی چوک کے رکن پارلیمنٹ اورسابق مرکزی وزیرصحت ڈاکٹرہرش وردھن کا ٹکٹ بھی کٹ سکتا ہے۔ ان کی جگہ پر نئے چہرے کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔