Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: کون ہیں وہ واحد مسلم امیدوار، جسے بی جے پی کی پہلی فہرست میں ملا ٹکٹ، جانئے تفصیل

بی جے پی نے آج 2 مارچ کو 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں کیرلا کے ملّاپورم سے واحد مسلم امیدوار کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

بی جے پی کے مسلم امیدوار عبدالسلام نے کہا کہ 'مسلمان اندھیرے میں ہیں، انہیں پی ایم مودی کی ترقی کی روشنی کی ضرورت ہے'

BJP Candidates List for Lok Sabha Election 2024: آئندہ لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی کی طرف سے ہفتہ ( مارچ، 2024) کو 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں پارٹی نے کیرلا کے ملّاپورم سے واحد مسلم امیدوارڈاکٹرعبدالسلام کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ ڈاکٹرعبدالسلام پربی جے پی نے بھروسہ جتایا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ڈاکٹر عبدالسلام بی جے پی کی امیدوں پرکتنا کھرا اترتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالسلام 2021 کے اسمبلی الیکشن میں ترور سے قسمت آزما چکے ہیں، لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ کالی کٹ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ہیں۔

بی جے پی نے پہلی فہرست میں اترپردیش کی 80 میں سے 51 سیٹوں پرامیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ وہیں، مغربی بنگال کی 26، مدھیہ پردیش کی 24، راجستھان کی 15، کیرلا کی 12، تلنگانہ کی 9، آسام کی 11، گجرات کی 15، جھارکھنڈ کی 11، دہلی کی 5، جموں وکشمیر کی 2، اتراکھنڈ کی تین سیٹ کے علاوہ چھتیس گڑھ، گوا، انڈمان اوردمن دیو کی ایک ایک سیٹوں پربھی ناموں کا اعلان ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی وارانسی، وزیرداخلہ امت شاہ گاندھی نگراور راجناتھ سنگھ کو لکھنؤ سے امیدواربنایا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی ودیشا سے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، گنا سے مرکزی وزیرجیوترادتیہ سندھیا کو امیدواربنایا گیا ہے جبکہ لوک سبھا اسپیکراوم برلا کو راجستھان کے کوٹہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ دہلی میں پانچ سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان ہوا ہے۔ بھوپال سے پرگیہ سنگھ ٹھاکرکا ٹکٹ کٹ گیا ہے جبکہ آلوک شرما کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ نئی دہلی سیٹ سے میناکشی لیکھی کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے اوران کی جگہ سشما سوراج کی بیٹی بانسری سوراج کوامیدواربنایا گیا ہے۔  چاندنی چوک سے ڈاکٹرہرش وردھن سنگھ کا ٹکٹ کٹ گیا ہے، ان کی جگہ پروین کھانڈیلوال کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ جبکہ منوج تیواری کو شمال مشرقی دہلی سے ایک بارپھرامیدواربنایا گیا ہے۔ جنوبی دہلی سے رمیش بدھوڑی کا ٹکٹ کاٹا گیا ہے اوران کی جگہ رام ویرسنگھ بدھوڑی کو امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ مغربی دہلی سے کمل جیت سہراوت امیدواربنائی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read