Weather Updates: دہلی سمیت یوپی بہار میں پارہ بڑھنے سے بڑھنے لگی ہے گرمی کی شدت، مارچ میں ہی درجہ حرارت 30 سے تجاوز کر گیا
اسکائی میٹ ویدر کے مطابق اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 17 سے 22 مارچ تک ہلکی بارش ہونے والی ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے جموں کشمیر، لداخ جیسے علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
Delhi Excise Policy Case: ای ڈی نے پھر اروند کیجریوال کو بھیجا نوٹس، شراب پالیسی کیس میں پوچھ گچھ کے لیے نویں بار بلایا گیا
اس سے پہلے ای ڈی نے کیجریوال کو آٹھ بار سمن بھیجا تھا اور پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ کیجریوال کو آخری بار 27 فروری کو نوٹس ملا تھا۔ اس میں انہیں 4 مارچ کو ای ڈی کے دفتر آنے کو کہا گیا تھا۔ لیکن کیجریوال نے کہا کہ وہ عدالت کے حکم کے بعد ہی ایجنسی کے سامنے پیش ہوں گے۔
Bharat Jodo Nyay Yatra: بھارت جوڑو نیا یاترا کے بعد آج راہل گاندھی ممبئی میں کر رہے ہیں نیائے سنکلپ پد یاترا
یہ مارچ مہاتما گاندھی کی رہائش گاہ منی بھون سے اگست کرانتی میدان تک نکالا جائے گا۔ منی بھون سے تاریخی اگست کرانتی میدان کا فاصلہ تقریباً 1 کلومیٹر ہے۔ اسے نیائے سنکلپ پدیاترا کا نام دیا گیا ہے۔ اس مارچ میں سماجی اور ثقافتی شعبوں سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔
MP Dinesh Sharma: مغلوں اور انگریزوں نے کی ہندوستانی ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش: ایم پی دنیش شرما
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ مغلوں نے اسے تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی اور انگریزوں نے یہاں کاٹیج انڈسٹری کے بھرپور نظام کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
Lok Sabha Elections 2024: ہیڈ لائن کے لئے نہیں، میں ڈیڈ لائن پر کام کرنے والا انسان ہوں’، وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات کی تاریخوں کے بعد کہا – میں 2047 کے لیے کر رہاہوں کام
وزیر اعظم مودی کے مطابق، "میں ایک ایسا شخص ہوں جو ڈیڈ لائن پر کام کرتا ہوں نہ کہ ہیڈ لائن پر۔" انہوں نے مزید کہا کہ میں ملک میں کسی بھی وزیر اعظم سے زیادہ بار شمال مشرق گیا ہوں۔
SandeshKhali Case: سندیشکھلی کیس میں سی بی آئی کی بڑی کارروائی! اب شاہجہان شیخ کے بھائی عالمگیر سمیت تین افراد گرفتار
شاہجہان شیخ کے بھائی عالمگیر کو سی بی آئی نے کولکتہ کے نظام پیلس میں واقع اپنے دفتر میں دن بھر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔
Lok Sabha Election Dates Anounced: ‘دشمنی جم کر کرو لیکن…’، الیکشن کمشنر لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بن گئے شاعر
لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی اور انتخابی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی اور آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔
SP Candidates List: سماجوادی پارٹی نے یوپی کی ان سیٹوں پرکیا امیدواروں کا اعلان، دھرمیندر یادو یہاں سے لڑیں گے الیکشن
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی نے امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کر دی ہے۔
Pashupati Paras Chirag Paswan tussle: بہار میں چچا بھتیجے نے بی جے پی کی بڑھائی مشکل ، این ڈی اے میں حصہ نہ ملے تو کیا کرں گے پشوپتی پارس ؟
بہار این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر تنازعہ جاری ہے۔ مانجھی، کشواہا اور پشوپتی سیٹوں کی تقسیم سے خوش نہیں ہیں۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ بی جے پی چچا بھتیجے کے تنازع کو کیسے حل کرتی ہے؟
Lok Sabha Election 2024 Schedule: آئین کو آمریت سے بچانے کا آخری موقع،انتخاب سے متعلق تاریخ کے اعلان کے بعد ملکارجن کھرگے کا بیان
کانگریس صدر کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور آئین کو آمریت سے بچانے کا شاید یہ آخری موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 'ہندوستان کے لوگ' مل کر نفرت، لوٹ مار، بے روزگاری، مہنگائی اور مظالم کے خلاف لڑیں گے۔ حالات بدلیں گے۔