Bharat Express

علاقائی

پی ایچ ڈی داخلہ 2024 کے لیے نیٹ کو لازمی بنانے کے نوٹیفکیشن میں، یو جی سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اگلے سیشن یعنی جون 2024 سے، یو جی سی نیٹ کے نتائج 3 زمروں میں اعلان کیے جائیں گے۔

 اسد الدین اویسی نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے زخم کون گہرا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ؟ کون اس ملک کو اس راستے پر لے جانا چاہتا ہے جہاں دو مذاہب کے درمیان  تصادم ہو؟

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ مسلح افواج جموں وکشمیر میں افسپا کو واپس لینے پرغور کرسکتی ہے، سے متعلق بیان پرپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے تبصرہ کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی سے نکالے جانے کے بعد روچی ویرا بی ایس پی میں شامل ہوگئیں۔ سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی نے بجنور سے روچی کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ اس دوران انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سال 2023 میں بی ایس پی نے بھی روچی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

سماجوادی پارٹی نے میرٹھ سے اپنے امیدوار بھانو پرتاپ سنگھ کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔ میرٹھ لوک سبھا سیٹ سے سماجوادی پارٹی اپنے نئے امیدوار کے نام کا اعلان کرسکتی ہے۔

اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ای ڈی نے اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کے رشتہ دار ایس پی گپتا کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ایس پی گپتا کا گھر دہلی کے سندر نگر علاقے میں ہے۔

ورون گاندھی نے ایکس پرپوسٹ کئے گئے خط میں لکھا، بھلے ہی کوئی قیمت چکانی پڑے، آپ کی خدمت کرتا رہوں گا۔ بی جے پی نے اس بار پیلی بھیت سے ورون گاندھی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔

ہماری صدا ٹرسٹ کے بانیوں کا پہلے دن یہ ہدف رہا ہے کہ بچوں کو خوشگوارماحول دیا جائے، جہاں وہ خود ڈیسیزن میکربنے چنانچہ اسی کے پیشِ نظراس افطار پارٹی میں افطاروطعام کے لئے جواشیاء درکارتھیں اس کے تعین اورخریداری میں نویں درجہ سے لے کربارہویں درجہ کے طالبات کو یہ ذمہ داری دی گئی۔

امراوتی سے رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ پارٹی میں شامل ہوتے ہی ان کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ نے کیڑے مار دوا سلفاس زہر کھایا تھا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم پی اے گنیش مورتی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ٹکٹ نہ ملنے پر خودکشی کی کوشش کی تھی۔