Bharat Express

علاقائی

ترنمول کانگریس کی سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی سمن سے متعلق جانکاری لیک ہونے کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر عدالت نے آج سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدراورسابق رکن پارلیمنٹ مولانا محمود مدنی سے ایس ٹی ایف پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لکھنؤ میں ایس ٹی ایف نے ان سے 6 گھنٹے سے پوچھ گچھ کی ہے۔

ہیرانندانی گروپ ہندوستان کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ بزنس گروپ میں سے ایک ہے۔ اس گروپ کا قیام سریندر ہیرا نندانی اور نرنجن ہیرانندانی نے 1978 میں کی تھی۔ اس کا ہیڈ کوارٹرممبئی میں واقع ہے۔ اس گروپ کی ملک کے کئی بڑے شہروں میں ریئل اسٹیٹ اسکیمیں ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر سے مقبولیت کے معاملے میں دنیا کے سبھی لیڈران کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پربرقرار ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے دہلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے تین سیٹوں کی پیشکش کی ہے۔ عام آدمی پارٹی خود 7 میں سے چار سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ حالانکہ فی الحال کانگریس اس پیشکش پر کچھ کہنے سے گریز کر رہی ہے۔

ستیہ پال ملک کے اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ میں گزشتہ 3-4 دنوں سے بیمار ہوں اور اسپتال میں داخل ہوں۔ اس کے باوجود میرے گھر پر ڈکٹیٹر سرکاری اداروں کے ذریعے چھاپے مار رہے ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا ساتواں سمن ملا ہے۔ انہیں پوچھ گچھ کے لئے پیر کے روز(26 فروری) بلایا گیا ہے۔

جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک حکومت کے ناقد رہے ہیں۔ وہ کسانوں اور خواتین پہلوانوں کے احتجاج کے موضوع پر حکومت کی تنقید کرچکے ہیں۔

کرناٹک بی جے پی کے صدر وجیندر یدورپا نے کہا کہ کانگریس حکومت ہندو مخالف پالیسیاں اپنا کر اپنے خالی خزانے کو بھرنا چاہتی ہے۔ دراصل، اس بل کے تحت، حکومت کو ان مندروں سے 10 فیصد ٹیکس لینے کا حق ہوگا جن کی آمدنی 1 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

انٹرنیٹ بند کرنے کی تاریخ 23 فروری تک بڑھا دی گئی۔ انبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں موبائل انٹرنیٹ اور بلک میسجنگ پر پابندی نافذ ہے۔