Bharat Express

علاقائی

سماجوادی پارٹی کے رامپور کے ضلع صدر نے اعظم خان کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو کہا تھا کہ یہاں کی ضلع یونٹ چاہتی تھی کہ سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو یہاں سے لوک سبھا الیکشن لڑیں۔

محب اللہ ندوی کے رام پور سے الیکشن لڑنے کی خبر کے بعد ہلچل مچی ہوئی ہے۔ حال ہی میں ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات بھی کی تھی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

پولیس ٹیم علاقے کے چپوربھٹی گاؤں کے نزدیک تلپیرو ندی کے کنارے پہنچی تو پلاٹون نمبر 10 کے نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار شدید گرمی میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ تبھی دو مسلمان لڑکے پانی کی بوتل لے کر موٹر سائیکل پر آتے ہیں اور پولیس والوں کو دیتے ہیں۔ پولیس والوں کو پانی دینے کے بعد وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔

بی جے پی نے مینیکا گاندھی کو سلطانپور سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے، لیکن پیلی بھیت سے ورون گاندھی کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے، جس کے بعد ان کے الیکشن لڑنے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

روچی ویرا کو پارٹی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک دیا ہے۔ کل رات ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد سے پارٹی حامیوں میں ناراضگی تھی۔

ای ڈی نے پی ایم ایل اے کورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ 45 کروڑ روپے ہوالا کے ذریعے گوا بھیجے گئے تھے۔ دراصل، ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ شراب گھوٹالہ میں برآمد کی گئی رقم کا استعمال عام آدمی پارٹی نے گوا اسمبلی انتخابات کی مہم میں کیا تھا۔

ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیوسینا نے لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں پارٹی نے 17 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

مولانا محب اللہ ندوی پارلیمنٹ کمپلیکس کے قریب واقع نئی دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام ہیں۔ وہ گزشتہ 15 سالوں سے اس مسجد کے امام ہیں۔ محب اللہ اصل میں رام پور کے رہنے والے ہیں۔ محب اللہ نے حال ہی میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔

53 سالہ رام پرساد مندر کے احاطے میں تعینات تھے، جب منگل کی شام اچانک انہیں گولی مار دی گئی، جس سے رام مندر احاطے میں کہرام مچ گیا۔ ان کے ساتھی انہیں فوراً ضلع اسپتال لے گئے، جہاں سے انہیں لکھنؤ ریفر کر دیا گیا۔