Bharat Express

علاقائی

شرد پوار کی قیادت والی این سی پی نے شیو سینا (شندے خیمہ) اور بی جے پی کے انتخابی مہم چلانے والوں کی فہرست کے تعلق سے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی۔

لوک سبھا الیکشن کے پہلے کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا نے الزام لگایا کہ بی جے پی گزشتہ ایک سال سے ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی کتنا بھی زور لگا لے، حکومت اپنی مدت کار پوری کرلے گی۔

کانگریس کے سابق لیڈراور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدرغلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ اگرایک بار پھر بی جے پی کی حکومت آتی ہے تو اس کے لئے کانگریس ذمہ دار ہوگی۔ جب تک کانگریس کی ابھی کی لیڈرشپ رہے گی تب تک بی جے پی کی حکومت رہے گی۔

لوک سبھا الیکشن شروع ہونے سے پہلے آرجے ڈی نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ لالو پرساد یادو کی قیادت والی آرجے ڈی نے الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے بعد عوام سے 24 وعدے پورا کرنے کا عزم لیا ہے۔

پلوی پٹیل اور اسدالدین اویسی نے الائنس نے 7 سیٹوں پرامیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ کئی سیٹوں پرمقابلہ دلچسپ ہوسکتا ہے۔

سناتن مہاپنچایت کے ذریعہ یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ اس سے قبل بھی فریالال چوک اور تپوون مندر کے درمیان شام 5 بجے مین روڈ پر جلوس پر پھول برسانے کی روایت رہی ہے۔ جلوس میں لاکھوں رام بھکت شریک ہوتے ہیں۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی صدر بابولال مرانڈی نے کہا کہ انڈیا اتحاد پیسے اور خاندان کی سیاست کرتا ہے، ان کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سناتن کے مخالفین ملک بھر میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو رہے ہیں۔

سی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کویتا کو گرفتار کیا ہے۔ کویتا کو سی بی آئی نے مجرمانہ سازش اور کھاتوں میں ہیرا پھیری اور بدعنوانی کی روک تھام قانون کی کچھ دفعات کے تحت حراست میں لیا تھا۔

وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو راجستھان کے باڑمیر میں اپنی دوسری انتخابی ریلی کی۔ راجستھان کے باڑمیر میں وزیر اعظم  مودی نے کہا، "...کانگریس کے منشور پر مسلم لیگ کا عکس جھلکتا ہے

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کوشامبی سے ونود سونکر کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی سے شبھم نارائن گوتم کے نام پر بات ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے کشی نگر لوک سبھا حلقہ سے موجودہ ایم پی وجے دوبے کو موقع دیا ہے